نامور موبائل فون کمپنی ایپل نے پرانے سیٹ رکھنے والے اپنے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ اپنے موبائل فون کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ نہیں کریں گے تو وہ بند ہوجائیں گے۔غیر ملکی ٹیبلائیڈ کے مطابق آئی فون کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اس کے آئی فون 5 کے صارفین کو 2 نومبر رات 12 بجے بمطابق گرین وچ ٹائم (پاکستانی وقت کے مطابق 3 نومبر کی صبح 5 بجے تک) اپنے موبائل فون کو آپریٹنگ سسٹم کو 10.3.4 کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنا ہے۔اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ایسا کرنے میں صارفین ناکام ہوجاتے ہیں تو ان کا موبائل فون آن تو ہوجائے گا لیکن وہ انٹرنیٹ استعمال نہیں کرسکیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ وہ ویب براؤزر سفاری، ای میلز، ایپ اسٹور، آئی کلاؤڈ اور میپس کو بھی استعمال نہیں کر سکیں۔علاوہ ازیں آئی فون 4 ایس اور آئی پیڈ صارفین کو بھی اپنے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔کمپنی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ معاملہ جی پی ایس کے مسئلہ کی وجہ سے اٹھا ہے جو تقریباً ہر 19 سال بعد ہوتا ہے، یہ مسئلہ رواں برس اپریل میں ہوا جس کی وجہ سے دنیا بھر میں استعمال ہونے والی ایپل ڈیوائسز اپنے وقت کی قطار سے ہٹ گئی ہیں۔اپریل میں آنے والے اس بگ کو ٹھیک کرنے کے لیے مختلف ڈیوائسز کی لوکیشن سروسز اور گھڑیوں کو روک دیا گیا جس نے الجھن پیدا کردی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بگ آئی ایس او 10.3.4 اور آئی ایس او 9.3.6 یا اس کے بعد آنے والے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرنے سے ختم ہوجائیں گے، تاہم اگر کوئی صارف ایسا نہیں کرتا تو اسے پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ اس حوالے سے ایپل نے اپنے صارفین کو جولائی میں ہی خبردار کردیا تھا کہ انہیں اکتوبر کے اختتام تک اپنا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنا لازمی ہے۔آئی فون 5 کے صارفین کو ان کے فون پر مسلسل وارننگ موصول ہورہی کہ ’آئی فون 5 کے صارفین کو یہ ایکشن کرنے کی ضرورت ہے۔‘اس کے ساتھ ساتھ آئی فون 4 ایس، آئی پیڈ 2، آئی پیڈ ود ریٹینا ڈسپلے اور آئی پیڈ فورتھ جنریشن کے بھی سافٹ ویئر کی اپ گریڈ کی ضرورت ہے۔
کیلیفورنیا میں قائم ایک کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا کیمرہ سینسر تیار کیا ہے، جس نے تجارتی بنیادوں پر دستیاب سب سے چھوٹے امیج سینسر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اومنی وژن نامی کمپنی کا کیمرہ سینسر ’OV6948‘ ریت کے دانے کے برابر ہے، جس کی پیمائش صرف 0.575 x 0.575 x 0.232 ملی میٹر ہے۔دنیا کا سب سے چھوٹا کیمرہ سینسر36/1۔انچ آپٹیکل فارمیٹ کا حامل کیمرہ سینسر 40 ہزار پکسل کی کلر تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے1/36۔انچ آپٹیکل فارمیٹ کا حامل کیمرہ سینسر آر جی بی بایر چپ کو استعمال کرتے ہوئے 40 ہزار پکسل کی کلر تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ30 فریم فی سیکنڈ کے ساتھ 200X200 ریزولوشن کی ویڈیو بھی بناسکتا ہے۔کمپنی کی ان ہاؤس سینسر ٹیکنالوجی ’OmniBSI+pixel‘ کی بدولت کیمرہ سینسر کم روشنی میں بھی معیاری تصاویر بناسکتا ہے جبکہ 120 ڈگری وائیڈ اینگل ویو تصاویر بنانے کے ساتھ ساتھ 30 ایم ایم رینج تک ڈیپتھ آف فیلڈ بھی دیتا ہے۔اومنی وژن کا کہنا ہے کہ کیمرہ سینسر ابتدائی طور پر طبی آلات جیسے اینڈو اسکوپس اور کیتھیٹرز کے لیے تیار کیا گیا ہےتاہم اسے فارنزک اور ڈینٹل آلات سمیت مختلف ضروریات میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کیلیفورنیا: ڈیٹا چوری اسکینڈل سامنے آنے کے بعد واٹس ایپ کے شریک بانی صارفین سے فیس بک اکاؤنٹس ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔
فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے انکشاف کے بعد اس سوشل میڈیا سائٹ کے خلاف امریکا میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ منفی خبروں کی وجہ سے جہاں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو صرف ایک دن میں 6 ارب ڈالرز کا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا وہیں کمپنی کی ساکھ کو بھی دھچکا لگا ہے۔
واٹس ایپ کے شریک بانی برائن ایکٹن نے ٹوئٹر پر اپنے مختصر پیغام میں لکھا کہ ’یہ وقت ہے فیس بک ڈیلیٹ کرنے کا ہے۔‘ برائن ایکٹن کی جانب سے یہ بیان فیس بک کے خلاف امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تحقیقات کے آغاز کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ 4 سال قبل فیس بک نے پیغام رسانی کی سب سے مقبول موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالرز میں نقد اور حصص کی صورت میں خرید لیا تھا۔
واٹس ایپ کے شریک بانی کی جانب سے فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کے پیغام کے بعد ٹوئٹر پر #DeleteFacebook ہیش ٹیگ وائرل ہوگیا۔ صارفین اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے فیس بک تنازع پر اپنے ردعمل کا اظہارکررہے ہیں۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدیوں سے چاول کا پانی خوبصورتی بڑھانے میں بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ یہ قدرتی ٹانک آپ کی جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے اور یہ بالوں کے لئے کنڈیشنر کا کردار بھی ادا کرتا ہے۔اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس ٹانک کو آپ خود گھر میں بھی تیار کرسکتے ہیں۔چاول کے پانی میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں۔ یہ وٹامنز اور منرلز آپ کی جلد کے کو خوبصورت بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔چاول کا پانی بنانے کے لئے آپ کو آدھا کپ چاول لینے ہیں اور ان کو اچھی طرح دھو لینا ہے پھر چاول والے کپ میں پانی ڈالیں ۔ اس طرح آپ کے کپ میں آدھاپانی ہوگا اور آدھے چاول ہوں گے۔کچھ دیر کے لئے ان چاولوں کو بھیگو کر رکھ دیں۔چاول اس وقت تک بھیگا رہنے دیں جب تک کے پانی کا رنگ سفید نہ ہوجائے۔جب پانی بالکل اچھی طرح سفید ہوجائے تو سمجھ جائیں آپ کا فیشل ٹونر تیار ہے۔ آپ اس پانی کو کسی صاف بوتل میں نکال کر فریج میں رکھ دیں اور اس ٹانک کو آپ 4 سے 5 دن تک استعمال کرسکتےہیں۔آپ اس ٹانک کو چاول پکاتے وقت بھی تیار کرسکتے ہیں۔ آپ چاول پکانے کے لئے جتنا پانی استعمال کرتے ہیں، اس سے تھوڑا زیادہ پانی چاول پکنے کے لئے ڈالیں۔ جب آپ کے چاول پک جائیں تو اس میں سے پانی نکال لیں اور اس پانی کو آپ ٹانک کے طور پر اسکن اور بالوں کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔یہ پانی آپ کے چہرے کے پورزکو بند کرتا ہے اور آپ کے چہرے کی چمک کو بڑھاتا ہے۔ سب سے پہلے آپ کو اپنے چہرے کو دھو کر صاف کرنا ہے ، اس کے بعد روئی کو اس پانی میں اچھی طریقے سے بھیگو کر اپنے چہرے پر لگاناہے۔ آپ اگراسے ماسک کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایک سوتی کپڑے کا ٹکڑالیں اسے چاول کے پانی میں بھیگو لیں پھر اسے فیس پر رکھ لیں اور 1 منٹ بعد اپنے چہرے پر سے ہٹالیں۔ اس طرح آپ چاول کے پانی کو فیس ماسک کی طرح استعمال کرسکتے ہیں۔چاول کا پانی بالوں کا ایک بہت زبردست کنڈیشنر کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے
As more artists come to the forefront in Pakistan, there are galleries opening up to support them. So the time was most definitely ripe for the recently held ‘Artists in Residence’ programme. International Steels Limited (ISL), in collaboration with Canvas Gallery, created a residency programme to bring together and nurture some of Pakistan’s top contemporary sculptors.
Sameera Raja of the Canvas Gallery says that “the residency creates the bond between the one who designs and the one who assembles. They work together and it opens a communication between two people who don’t necessarily have access to each other’s worlds.”
Artists Aamir Habib, Ehsan Memon, Fahim Rao, Mahbub Jokhio, Safdar Ali and Yasser Vayani were shortlisted to take up residence at the ISL factory along with all raw material, technology and human resource they required to bring their ideas to life. They were provided with human resource including craftsmen and engineers. The work was made on site with the concpet of it being public art for those who live and work on the site.
The artists completed their works with the following titles: Aamir Habib’s ‘Spike’; Fahim Rao’s ‘Turning Point’ and ‘Rising Sun’; Ehsan Memon’s ‘Permanent Shadows I’ and ‘Permanent Shadows II’; Safdar Ali’s ‘This is Leading Me Everywhere’; Yasser Viyani’s ‘Steel Men Have Feelings Too’; and Mahbub Jokhio’s ‘The Fallen Star’.
An ‘Artists in Residence’ programme at a factory creates a bond between the one who designs and the one who assembles
Memon’s ‘Permanent Shadows’ in particular stood out: a cut-out of labourers in negative and positive metal sheet. After the exhibition, these workers will daily see their shadows, reminding them of how hard they work. The sculptor’s execution is quite clever and possibly inspired by realism done during the Soviet rule. He used unpolished, coated steel for the workers to achieve a rusted form, and then created an attractive contrast by having the base of the piece polished and plated in zinc to be more durable. Memon encapsulated the heart and soul of the site in his piece.
Jokhio’s “The Fallen Star’ at first glance looks like a meteorite. Inspired by the concept that we are all made of stardust and all metal comes from the stars, the artist sourced a boulder which he painted silver and recreated this beautiful outlandish piece.
Ali’s piece reminds one of the Gordian knots. Made from steel, the vision and the execution underscores Ali’s capabilities as a sculptor. He used the factory’s welders to construct this larger-than-life artwork and one is impressed by the strength that emanates from it.
One of the most crucial parts of the process was mentorship. Sculptor Amin Gulgee, artists Asma Mundrawala and Munawar Ali Syed were selected to mentor the six finalists.
The mentoring process included each artist sitting with the three mentors for one-on-one discussion as well as group discussions ranging from their ideas and material.
“I liked this initiative of the private sector getting involved and supporting artists in sculpture, as this is quite rare in Pakistan, and so I agreed to mentor this programme,” says Gulgee, “There are not a lot of opportunities for young sculptors to have access to some large studio space and materials.”
The ISL plans to evolve the residency into a platform that enables artists to express themselves freely by providing them complete artistic freedom, along with support in the form of material, finance and human resources.
“We created this platform to promote art by providing these budding sculptors with an enabling environment and complete freedom to bring their creative ideas to life,” says Samir Chinoy of ISL.
‘Artists in Residence’ programme was held at the International Steels
سیئول (نمائندہ خصوصی) جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ کی طرف سے غلطی سے اپنا ہی ایک راز افشاءکر دیا گیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ کمپنی ایک اور انتہائی جدید چیز متعارف کروانے جا رہی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کمپنی اس سے قبل ’گیئر ایس 3‘ اور گیئر فٹ2‘ جیسی جدید ترین ڈیوائسز متعارف کروا چکی ہے ۔کمپنی کی طرف سے اپنے سمارٹ لیب پلس پروگرام کے اراکین کو غلطی سے بھیجی گئی ایک سروے ای میل سے انکشاف ہوا ہے کہ اب کمپنی ایک ’سمارٹ واچ‘ متعارف کروانے جا رہی ہے جس میں گیئر ایس 3اور گیئرفٹ 2دونوں کے تمام فیچرز موجود ہوں گے اور یہ گھڑی جم میں، کام کی جگہ پر یا کہیں بھی پہنی جا سکے گی۔رپورٹ کے مطابق یہ سمارٹ واچ اس خاص انداز میں ڈیزائن کی گئی ہے کہ صارفین اسے تمام دن پہن سکیں گے۔ یہ مکمل واٹر پروف ہو گی اور پیراکی کے دوران بھی پہنی جا سکے گی۔ اس سمارٹ واچ کے ذریعے صارفین اپنی فٹنس جانچ سکیں گے، اپنی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے، اپنے وزن اور خوراک کو متوازن رکھ سکیں گے ۔ اس کے علاوہ دیگر کئی چیزوں میں یہ سمارٹ واچ صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔ کمپنی کی طرف سے بھیجی گئی ای میل میں بتایا گیا ہے کہ ”یہ سمارٹ واچ صارفین کے جسمانی تحرک پر نظر رکھے گی اور جب وہ بالکل غیرمتحرک ہوں گے یا زیادہ تھکا دینے والا کام کر رہے ہوں گے تو سمارٹ واچ الرٹ جاری کرے گی اور انہیں بتائے گی کہ وہ بالکل غیرمتحرک ہو چکے ہیں، انہیں کوئی کام کرنا چاہیے یا وہ زیادہ کام کر رہے ہیں، انہیں کچھ آرام کرنا چاہیے۔ “
لاہور (نمائندہ خصوصی) سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز زیادہ سے زیادہ صارفین کو برقرار رکھنے کیلئے نت نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہیں تاکہ صارفین سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہو سکیں۔فیس بک نے صارفین کیلئے ایک ایسا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کی سب ہی خواہش کرتے تھے اور یہ تفریح سے بھی بھرپور ہے لیکن حیران کن امر یہ ہے کہ فیس بک نے اس کا اعلان ہی نہیں کیا مگر آپ ابھی سے ہی اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔ سب ہی جانتے ہیں کہ فیس بک پر کوئی اینی میٹڈ تصویر یعنی (جی آئی ایف) پوسٹ کرنے کیلئے کسی دوسری ویب سائٹ کا لنک استعمال کرنا پڑتا تھا یعنی لنک پوسٹ ہوتا تھا اور تصویر بذات خود نہیں، تاہم نئے فیچر کے بعد اب فیس بک پر براہ راست اینی میٹڈ تصویر بھی اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔اس فیچر میں فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورڑن پر اینی میٹڈ تصاویر کو عام فوٹوز کی طرح اپ لوڈ کرکے پوسٹ کیا جاسکتا ہے۔بس اپنی پسند کی کوئی بھی اینی میٹڈ تصویر کمپیوٹر میں محفوظ کریں اور پھر اسے عام تصویر یا ویڈیوز کی طرح فیس بک پر اپ لوڈ کر دیں تاہم ابھی ایسی تصاویر پر فلٹرز وغیرہ استعمال نہیں کئے جا سکتے۔ جیسے ہی صارف اس طرح کی کوئی تصویر اپ لوڈ کرے گا تو یہ نیوز فیڈ میں بالکل ویڈیو کی طرح حرکت کرتی نظر آئے گی۔یہ نیا فیچر دنیا بھر کے تمام صارفین کیلئے متعارف کرادیا گیا ہے اور اگر آپ تک نہیں پہنچا تو آئندہ چند دن یا ہفتوں میں آپ بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔واضح رہے کہ مئی 2015 میں پہلی بار فیس بک میں صارفین کو جی آئی ایف تصاویر شیئر کرنے کا موقع ملا تھا۔جس کیلئے حرکت کرتی کسی بھی تصویر کا یو آرایل کاپی کر کے سٹیٹس اپ ڈیٹ بار پر پیسٹ کرکے پوسٹ کرنا تھا۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قومی احتساب بیورو نے ملک بھر سے بدعنوانی کا خاتمہ کرتے ہوئے گزشتہ تین سال کے دوران پچاس ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔قومی احتساب بیورو(نیب) کے ترجمان کے مطابق گذشتہ3سالوںکے دوران گزشتہ برسوں کے مقابلے میں شکایات، انکوائریوں اور تحقیقات کی شرح تقریباً دوگنا رہی جس کی وجہ سے مختلف افراد سے وصول کئے گئے 50ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب معاشرے سے بد عنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے آگاہی ،روک تھام اور عملدرآمد سے متعلق بدعنوانی کے خاتمے کی جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اوراس کے لئے تمام سرکاری اورنجی اداروں کو قوم کی خدمت کا پابند بنایا گیا ہے۔
کنبرا(نمائندہ خصوصی) اب تک دنیا میں لگ بھگ 30کروڑ 60لاکھ پاس ورڈز ہیک کیے جا چکے ہیں اور اب ایک سائبر سکیورٹی ماہر نے یہ تمام ہیک شدہ پاس ورڈز یکجا کر دیئے ہیں جس کے ذریعے آپ چیک کر سکتے ہیں کہ آپ کا پاس ورڈ تو ان میں شامل نہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے سکیورٹی ماہر ٹرائے ہنٹ نے ہیک ہونے والے ساڑھے 30کروڑ سے زائد پاس ورڈز یکجا کرکے ایک ویب سائٹ (Have I Been Pwned)پر دے دیئے ہیں۔ صارفین اس ویب سائٹ پر اپنا پاس ورڈ داخل کرکے یہ دیکھ سکتے ہیں کہ ان کا پاس ورڈ بھی ہیک ہونے والوں میں شامل تو نہیں۔رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ پر موجود بار میں اپنا پاس ورڈ داخل کرنے اور pwned?کا بٹن دبانے سے ویب سائٹ خودکار طریقے سے تمام پاس ورڈز کو چیک کرے گی اور آپ کا پاس ورڈ ان سے ملائے گی اور آپ کو بتا دے گی کہ آپ کا پاس ورڈ اس سے قبل ہیک ہو چکا ہے یا نہیں۔ تاہم ٹرائے ہنٹ نے متنبہ کیا ہے کہ ”کبھی بھی اس ویب سائٹ پر یا کسی اور ایسی ہی ویب سائٹ پر اپنا موجودہ پاس ورڈ مت داخل کریں، کیونکہ اس طرح وہ ہیکنگ کے خطرے سے دوچار ہو جائے گا۔ یہاں آپ اپنے سابق پاس ورڈز چیک کر سکتے ہیں۔“ ٹرائے ہنٹ نے پاس ورڈ محفوظ بنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ”پاس ورڈ 15حروف پر مشتمل ہونا چاہیے اور اس میں انگریزی کے بڑے چھوٹے حروف، اعداد اور علامتیں استعمال کرنی چاہئیں۔ ایسے پاس ورڈ ہیک کرنا تقریباً ناممکن ہوتے ہیں۔“