قومی احتساب بیورو نے3سالوں میں50ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے : ترجمان نیب
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قومی احتساب بیورو نے ملک بھر سے بدعنوانی کا خاتمہ کرتے ہوئے گزشتہ تین سال کے دوران پچاس ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔قومی احتساب بیورو(نیب) کے ترجمان کے مطابق گذشتہ3سالوںکے دوران گزشتہ برسوں کے مقابلے میں شکایات، انکوائریوں اور تحقیقات کی شرح تقریباً دوگنا رہی جس کی وجہ سے مختلف افراد سے وصول کئے گئے 50ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب معاشرے سے بد عنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے آگاہی ،روک تھام اور عملدرآمد سے متعلق بدعنوانی کے خاتمے کی جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اوراس کے لئے تمام سرکاری اورنجی اداروں کو قوم کی خدمت کا پابند بنایا گیا ہے۔