کرکٹر عماد وسیم کے سکینڈل کا ڈراپ سین
لاہور (نمائندہ خصوصی) عماد وسیم پر الزام لگانے والی افغان نژاد ڈچ خاتون کا دنیا نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹر نے انھیں لندن بلایا، گھومنے پھرنے کے بعد شادی کا جھانسہ دیا اور پھر چُپ سادھ لی۔ خاتون نے دعویٰ کیاکہ ان کی جولائی کے مہینے میں عماد وسیم سے لندن میں ملاقات ہوئی تھی، لیکن ایک ماہ سے عماد نے پلٹ کر کوئی جواب نہیں دیا۔ عماد کے لندن میں دوست سے بھی رابطہ کیا لیکن وہ بھی کچھ نہ کر سکا۔دوسری جانب دنیا نیوز کے رابطے پر عماد وسیم نے الزامات کی تردید کر دی اور ساتھ ہی تصاویر کو جعلی قرار دیا۔ جب ان سے دونوں کی ویڈیو اور ہوٹل بُکنگ کا پوچھا گیا تو جواب دیئے بغیر کال کاٹ دی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملاقات کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عماد وسیم بیک فٹ پر چلے گئے ہیں۔ مبینہ طور پر ان کے بھائی نے افغان نژاد ڈچ دوشیزہ سے فون پر رابطہ کیا اور معاملے کو دبانے بلکہ سلجھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس پر فریقین کے درمیان سمجھوتہ ہو گیا ہے۔ حقائق کو سامنے لانے پر افغان نژاد ڈچ دوشیزہ نے دنیا نیوز کا شکریہ ادا کیا ہے۔