بھارت سے ہرجانے کا معاملہ آئی سی سی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل نہ ہوسکا
کراچی(نمائندہ خصوصی)بھارتی کرکٹ بورڈ سے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر ہرجانے کا پی سی بی کا دعویٰ مستقبل قریب میں بھی پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ معاملہ آئندہ ہفتے آکلینڈ میں شیڈول آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کے ایجنڈے میں بھی شامل نہیں ہے، ہرجانے کا کلیم دائر کرنے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی سے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر اپنی حکومت سے اجازت نہ دیے جانے کے شواہد طلب کرے گا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ معاملہ آئندہ ہفتے آکلینڈ میں شیڈول آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کے ایجنڈے میں بھی شامل نہیں ہے، ہرجانے کا کلیم دائر کرنے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی سے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر اپنی حکومت سے اجازت نہ دیے جانے کے شواہد طلب کرے گا۔

