سپینش سپر کپ ، ریال میڈرڈ اور بارسلونا آج مدمقابل ہوں گے
لندن (نمائندہ خصوصی) فٹبال کا سپر مقابلہ آج ہوگا ، دو روایتی حریفوں رال میڈرڈ اور بارسلونا کلب سپینش سپر کپ میں آج رات مدمقابل ہوں گے ۔سپر سٹار لائنل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو شائقین کی توجہ کا مرکز ہوں گے ۔میڈرڈ کے محاذ پر آج فٹبال کی جنگ ہوگی ۔ بارسلونا کلب کا سخت حریف رال میڈرڈ سے سامنا ہوگا ۔ سپینش سپر کلب کا یہ سپر مقابلہ رات ایک بجے شروع ہوگا ۔ میزبان ٹیم رالج میڈرڈ نے خوب پریکٹس کی ، کرسٹیانو رونالڈو میسی الیون کو چت کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ لائنل میسی بارسلونا کلب کی امیدوں کا محور ہوں گے ، شائقین نے بھی اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے کمر کس لی ۔

