سوئیٹزرلینڈ (علی گیلانی) ایک عظیم الشان جلسہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوئیٹزرلینڈ کے دارلحکومت برن میں مورخہ 25 مارچ 2017 بروز ہفتہ کو شام 5 بجے منعقد ہو گا۔اس تقریب کی صدارت جناب پیر نیاز الحسن قادری اور جبکہ خصوصی خطاب جناب ظفر اللہ شاہ قادری فرمائیں گے۔ممبران میلاد کمیٹی نے تمام عشقان رسول سے شرکت کی درخواست کی ہے۔
کویت نے پاکستانیوں کے لئے گذشتہ چھے سال سے بند ویزے بحال کردیے جب کہ دونوں ملکوں نے مشترکہ بزنس کونسل بنانے سمیت پانچ دیگر شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے امیر کویت شیخ صباح احمد الجابر الصباح سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات میں شرکت کی۔ کویت کے سفیرعبدالرحمٰن کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستانیوں پر 6 سال سے عائد ویزا پابندیاں اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دفاع، توانائی، زراعت، تعمیرات، پولٹری، لائیواسٹاک اور فشریز کے شعبوں میں دونوں ملکوں میں تعاون کے وسیع ترمواقع موجود ہیں اور اس حوالے سے تعاون کے لئے دونوں ممالک کے درمیان اجلاس ہونے چاہئیں۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا اورمختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔وزیراعظم کے دورہ کویت کے بارے میں اسلام آباد سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد پاکستانی کویت میں مقیم ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔ اس سے پاکستان کی جانب سے کویت کے ساتھ تعلقات کودی جانے والی اہمیت کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔ دونوں ملک طویل عرصے سے اقتصادی اور تجارتی شراکت دار رہے ہیں اور پاکستان کویت کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہشمند ہے۔
بارسلونا(پ ر)پاکستان مسلم لیگ نون اسپین کا اہم اجلاس زیر صدارت چیئرمین مسلم لیگ نون مہر علی قمر ہوا ۔ جس میں مسلم لیگ نون اسپین کے ممبران و عہدیداران نے شرکت کی۔ 11مارچ ہفتہ شام چھ بجے کنگ ڈونر بادالونا میں ورکر کنونشن ہوگا۔اس بات کا اعلان اجلاس میں سیکرٹری نشرواشاعت ملک شاہد نے اپنی جاری پریس ریلیز میں کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ورکر کنونشن میں مسلم لیگ نون اسپین کے مستقبل کے حوالہ سے مشاورت کے ساتھ اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔انہو ں نے تمام مسلم لیگی ممبران و اراکین کو شرکت کی دعوت بھی دی
لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق صدر پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری اعجاز احمد سماں اور سابق جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی اسپین چوہدری ساجد گوندل نے چوہدری اختر علی چھوکرکلاں ،چوہدریذوالفقار علی چھوکرکلاں سے ان کے بھائی چوہدری فرحت علی چھوکرکلاں مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
ویلنسیا(میاں شاہد حمید) پاک ویلنسیا ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشفاق احمد نجی دورہ ہالینڈسےواپس ویلنسیا پہنچ گئے ۔محمد اشفاق احمد نجی دورہ پر ہالینڈ گئے تھے وہاں انہوں نے اہم سماجی شخصیات سے ملاقات کی اور آج اپنا دورہ مکمل کرکے ویلنسیا واپس تشریف لائے اس موقع پر پاک ویلنسیا ایسوسی ایشن کے ممبران نے ان کا استقبال کیا
لاہور(پ ر) 2015 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی سابقہ ایم پی اے اور موجودہ سینیٹر سارہ ولا اور خوسے مانویل شادی میں شرکت کیلیے پاکستان پہنچ گے ہیں،وہ اسپین سے دیگر مہمانوں کیساتھ دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج پیش کرنے اور انسانی حقوق کے کیلیے کوشاں اسپین میں مقیم شہزاداکبر وڑائچ اور امن کمیٹی کے رکن یاسر عرفات کے بھائی نویز شیر کی شادی میں شرکت کریں گے۔لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر شہزاداکبر وڑائچ اور سفیان یونس نے انھیں خوش آمدید کہا۔
ویانا (خصوصی نمائندہ) پاکستان کمیونٹی آسٹریا کے تمام افراد کو جان کر خوشی ہوگی کہ ہماری نئی نسل میں اردو زبان سے بڑھتی ہوئی لاتعلقی کے سدباب کی غرض سے کچھ فکر مند دوستوں نے آج ایک ادبی تنظیم کی بنیاد رکھی ہے جس کا نام (احبابِ ادب) تجویز کیا گیا ہے۔اِس تنظیم کے زیر اہتمام فروغ اردو کے سلسلے کی پہلی کا وش کے طور پر یوم پاکستان کے مبارک دن کے موقع پر 25 مارچ بروز ہفتہ شام چھ بجے بارہ ڈسٹرکٹ کے مقامی ہال میں ایک محفل مشاعرہ منعقد کیا جائے گا جس میں شرکت کی دعوت عام ہے۔
ایم پی ٹین کسی میوزک کمپنی یا ملٹری پولیس کا مخفف نہیں بلکہ خطرناک جراثیم ہیں جو دنیا بھر میں فضائی و دیگر آلودگی سے پھیل چکے ہیںاور اگر ان کو مزید پھیلنے سے نہ روکا گیا تو انسان کا سانس لینا دشوار ہو جائے گا۔عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی آلودگی ،غلاظت سے دنیا بھر میں لاکھوں بچوں کی اموات ہو رہی ہیں،ماحولیاتی گندگی اور حفظان صحت کا مناسب انتظام نہ ہونے سے ہر سال پانچ برس سے کم ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کی اموات ہو رہی ہیں اور زیادہ تر اموات کا شمار ترقی پذیر ممالک میں کیا گیا ہے۔جنیوا کی رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں ہر چوتھا بچہ گندگی کے سبب موت کے منہ میں جا رہا ہے ۔موت کے خطرات دنیا میں ہر جگہ موجود ہیں لیکن بکثرت تمباکو نوشی ،فضائی آلودگی، کوکنگ آئل کا دھواں ،گندا پانی اور خاص طور پر صاف بیت الخلاء نہ ہونے سے جراثیم پھیل جانے کے سبب اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔بڑوں کے علاوہ بچے خاص طور پر اس گندگی کا شکار ہوتے ہوئے ڈائریا،ملیریا اور نمونیا میں مبتلا ہو کر جان گنوا رہے ہیں دیگر عوامل میں نا مناسب دوا علاج اور جعلی ادویہ کے علاوہ جعلی معالج کا علاج بھی اموات کا حصہ ہیںکیونکہ معصوم بچوں کے نازک اورگان اور مدافعتی نظام شدید متاثر ہوتے ہیں جس سے انہیں سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے ،آلودگی وہ کسی بھی شے کی ہو سب کو اپنی گرفت میں لیتی ہے انفیکشن سے ابتداء ہوتی ہے اور موت اختتام۔ادارے کی جنرل ڈائریکٹر مارگریٹ چن کا کہنا ہے اموات کی چند اہم وجوہات یہ ہیں کہ گندگی سے سانس کی نالیوں میں انفیکشن ہو جاتی ہے۔ڈائریا،مناسب علاج دوا نہ ہونے سے حاملہ خواتین کا پہلے دو ماہ میں بچے کے اورگان میں پیچیدگیاں پیدا ہونا ،ملیریا،نظام زندگی درست کا نہ ہونا جس میں ٹرانسپورٹ وغیرہ کی سیفٹی اور ایکسیڈنٹ ہونا، زہریلے مواد کا استعمال ،ڈوب جانے یا کسی بھی قسم کے حادثات کی صورت میں اموات ممکن ہوتی ہیں۔ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو فوری طور پر صاف پانی ، کوکنگ اور حرارتی نظام ،تعلیمی اداروں میں صاف بیت الخلاء اور بجلی کی اشد ضرورت ہے۔
Transport Pollution
شہروں میں زیادہ سے زیادہ سبزہ اور ٹرانسپورٹ سسٹم کی درستگی اہم ترین ہے یعنی جس سے کم سے کم کاربن ڈائی آکسائڈ کا اخراج ہو ،کیمیکلز انڈسٹریز کو زہریلے مواد سے پیدا ہونے والے دھوئیں کے اخراج کا مکمل بندوبست کرنا لازمی ہے تاکہ کم سے کم دھواں پھیلے۔ایم پی ٹین۔پارٹی کیولیٹ میٹر کے دو سائز ہیں ایم پی ٹو پوائنٹ فائیو اور ایم پی ٹین، جن کا زیادہ سے زیادہ حجم ٹو پوائنٹ فائیواور ٹین مائکرو میٹر ہوتا ہے علاوہ ازیں فائن ڈسٹ کا شمار بھی ترقی پذیر ممالک میں کیا گیا ہے جو کہ خطرناک ہے ماہرین کا کہنا ہے ایم پی ٹین جتنا زیادہ مقدار میں ہوگی اتنا زیادہ آلودگی کی سطح میں اضافہ ہو گا۔دنیا کے چند ممالک جہاں ایم پی ٹین کا بوجھ زیادہ شمار کیا گیا ہے۔
پہلے نمبر پر نائجیریا دوسرے نمبر پر پاکستان اور ایران،سعودی عرب،افغانستان، چین، اور بھارت کا شہر گوالیار ہیں ان شہروں میں پانچ سو چورانوے سے تین سو انتیس کیوبک میٹر کے حجم میں ایم پی ٹین پھیلی ہوئی ہے جو جان لیوا ہے ۔ترقی یافتہ ممالک میں کسی قسم کی کنسٹرکشن سے پہلے مکمل پلاننگ کی جاتی اور حکومت سے اجازت نامہ لیا جاتا ہے۔
پلاننگ میں سر فہرست اخراج کا سسٹم ہوتا ہے مثلاً فیکٹری کے دھوئیں کا اخراج، مکان بنانے سے پہلے سیوریج سسٹم، ریستوراں کے لئے مناسب مقام اور کوکنگ آئل کے اخراج کا طریقہ تاکہ لوگ دھوئیں سے متاثر نہ ہوں یا موٹر ویز کی تعمیر کے لئے ٹرانسپورٹ منسٹری سے منظور شدہ پلاننگ وغیرہ پر عمل درامد کیا جاتا ہے ،جب تک ترقی پذیر ممالک میں سیفٹی فرسٹ کا نظام قائم نہیں ہو گا کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ،کئی ممالک کے زوال کی مثالیں ہم سب کے سامنے ہیں۔
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ہیں خاں یوسف سابقہ جنرل سیکرٹری ہیں۔سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ ن فرانس زاہد مصطفی اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ میڈیا نمائندگان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس تیز دور میں بھی بے خبر ہیں ،کہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا اور جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ہیں۔ فرانس کے میڈیا نمائندگان اپنا ریکارڈ کر لیں۔انھوں نے کہا کہ علی اشفاق صرف فوٹو گرافی کریں ،خبریں لکھنا ان کے بس میں نہیں ہے ۔صدر اور جنرل سیکرٹری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن دیکھ کر خبر لکھا کریں۔ یہ کڑوی گولی اب کھانی ہی پڑے گی۔
پیرس (خصوصی نمائندہ) سلاو میں معروف صحافی وقار ملک اور چوہدری محمد اشتیاق کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے کمشنر محمد افضال بھٹی کے علاوہ مقامی سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کا اہتمام برٹش پاکستانیوں کو موجودہ حالات میں اپنے مفادات کا تحفظ کرنے بارے ا?گاہی دی گئی۔کہ کس طرح اپنی جائداداوں اور وراثت کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔ چوہدری محمد اشتیاق نے اس موقع پر کھلے الفاظ میں کہا کہ ستم گری یہ ہے کہ اس وقت جو سیاست دان یا سوشل لیڈرز اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر ہاتھ صاف کرتے ہیں۔مشکل پڑنے پر ہمیں انھی سے مدد مانگنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔تقریب کے حاضرین کی بڑی تعداد عام طور پر پاکستان سے آنے والے منسٹرز اور ایم پی کی تعریفوں کے پل باندھنے لگتے ہیں اور ان کی مریدی میں لگ جاتے ہیں اور ایسا ہی ہوا کئی لوگوں نے اپنی تقاریر میں کمشنر صاحب کو عرش پر بٹھا دیا مگر چوہدری اشتیاق نے اس بار اس ٹرینڈ کو بدلنے کی کوشش کی اور مطالبہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ایک ایسا ادارہ ہونا چاہئیے جو کہ ان کے ساتھ زیادتی کرنے والی سیاسی اور بارسوخ شخصیات کو بھی کٹہرے میں لا کھڑا کر سکے۔محمد افضال بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ برٹش پاکستانی پاور آف اٹارنی دیتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ پاور آف اٹارنی میں صرف مخصوص شقیں شامل کریں جن کی معاملہ سلجھانے میں ضرورت ہو نہ کہ مکمل اختیارات دے دیں اس طرح وہ اپنے ہاتھ پاوں کٹوا بیٹھتے ہیں۔اگر سائل پاور آف اٹارنی میں مکمل اختیارات دے دیں تو حکومت بھی ان کی مدد نہیں کر سکتی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زیادہ تر کیسز جو ان کے محکمے کے سامنے لائے جاتے ہیں ان میں رشتہ دار ہی اپنے سمندرپار رشتہ داروں کے ساتھ زیادتیاں کرتے ہیں۔آخری اور نہایت ضروری بات یہ کہ اوورسیز پاکستانیز کو اپنی جائیدادوں یا کسی قسم کی زیادتی کی شکایت اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی ویب سائٹ پر رجسٹر کرائیں۔ اور اپنا ریفرنس نمبر محفوظ رکھیں اس کے بغیر آپ کے مسئلے کا حل ناممکن ہے۔ویب سائٹ پر کیس رجسٹر ہونے کے بعد ان کے ادارے کے لئے واجب ہو جاتا ہے کہ مسئلہ حل کروائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف بذات خود اس ویب سائٹ پر رجسٹر ہونے والے کیسز کی نگرانی کرتے ہیں۔