پاکستان مسلم لیگ نون اسپین کا اہم اجلاس،11مارچ کو وورکر کنونشن ہوگا
بارسلونا(پ ر)پاکستان مسلم لیگ نون اسپین کا اہم اجلاس زیر صدارت چیئرمین مسلم لیگ نون مہر علی قمر ہوا ۔ جس میں مسلم لیگ نون اسپین کے ممبران و عہدیداران نے شرکت کی۔ 11مارچ ہفتہ شام چھ بجے کنگ ڈونر بادالونا میں ورکر کنونشن ہوگا۔اس بات کا اعلان اجلاس میں سیکرٹری نشرواشاعت ملک شاہد نے اپنی جاری پریس ریلیز میں کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ورکر کنونشن میں مسلم لیگ نون اسپین کے مستقبل کے حوالہ سے مشاورت کے ساتھ اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔انہو ں نے تمام مسلم لیگی ممبران و اراکین کو شرکت کی دعوت بھی دی