جلسہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برن میں 25 مارچ کو ہو گا
سوئیٹزرلینڈ (علی گیلانی) ایک عظیم الشان جلسہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوئیٹزرلینڈ کے دارلحکومت برن میں مورخہ 25 مارچ 2017 بروز ہفتہ کو شام 5 بجے منعقد ہو گا۔اس تقریب کی صدارت جناب پیر نیاز الحسن قادری اور جبکہ خصوصی خطاب جناب ظفر اللہ شاہ قادری فرمائیں گے۔ممبران میلاد کمیٹی نے تمام عشقان رسول سے شرکت کی درخواست کی ہے۔