میڈیا نمائندگان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس تیز دور میں بھی بے خبر ہیں، زاہد مصطفی اعوان

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ہیں خاں یوسف سابقہ جنرل سیکرٹری ہیں۔سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ ن فرانس زاہد مصطفی اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ میڈیا نمائندگان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس تیز دور میں بھی بے خبر ہیں ،کہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا اور جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ہیں۔ فرانس کے میڈیا نمائندگان اپنا ریکارڈ کر لیں۔انھوں نے کہا کہ علی اشفاق صرف فوٹو گرافی کریں ،خبریں لکھنا ان کے بس میں نہیں ہے ۔صدر اور جنرل سیکرٹری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن دیکھ کر خبر لکھا کریں۔ یہ کڑوی گولی اب کھانی ہی پڑے گی۔