میرپور خاص: ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن کی زیر صدارت دربارہال میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزمرہ استعمال کی اشیاءکے نرخ مقرر کرنے کے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا
میرپورخاص (شہزاد خان صا بری)ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن کی زیر صدارت دربارہال میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزمرہ استعمال کی اشیاءکے نرخ مقرر کرنے کے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میرپورخا ص غلام حسین کانہیو، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد،اسسٹنٹ کمشنر سندھڑی پریم چند،چیئرمین میونسپل کمیٹی فاروق جمیل درانی، چیف میونسپل آفیسرشفیق شاہ، ڈی ایس پی ذوالفقار قائم خانی، ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفینس محراب خاصخیلی، علماءکرام مفتی شریف سعیدی،مولانا التماس صابر،حمزہ علی نقوی،تاجر برادری کے نمائندوں انیس الرحمان شیخ، امین میمن، عبدالجبار خان اور دیگر بیوپاریوں نے شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ماہِ رمضان میں صرف مریضوں کیلئے ہسپتالوں،مسافروں کیلئے ریلوے اسٹیشن اور بس ٹرمینل پر ہوٹلیں کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ عام ہوٹلیں بند رہیں گی ،ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنروں اور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ احترامِ رمضان آرڈینینس پر ہر صورت میں عمل درآمد کرایا جائے اورکہا رمضان کے دوران کھلنے والی ہوٹلوں ،ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر اشیاءکے نرخ کی مانیٹرنگ کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے ضلع سطح پر شکایتی سیل قائم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے ڈپٹی کمشنر نے حیسکو افسران کو ہدایت کی کہ ماہِ رمضان میں سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اجلاس میںروزمرہ استعمال کے نرخ مقرر کئے گئے ڈپٹی کمشنر نے دُکانداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاءکے مقررکردہ نرخ کی فہرست اپنی دُکانوں کی نمایاں جگہ پر آویزاں کریںاور مقررکردہ نرخ پر اشیاءفروخت کریں۔