میرپور خاص: ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص زاہد حسین میمن کی زیرصدارت 8جون سے10جون 2018تک میرپورخاص میں منعقد ہونے والے مینگو فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دربارہال میں اجلاس ہوا
میرپورخاص( بیورو چیف شہزاد خان صابری)ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص زاہد حسین میمن کی زیرصدارت 8جون سے10جون 2018تک میرپورخاص میں منعقد ہونے والے مینگو فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دربارہال میں اجلاس ہوا انہوں نے کہا کہ مینگو فیسٹیول میرپورخاص کی پہچان بن چکا ہے اس لئے آم کا نشان بنانے کیلئے میرپورخاص کے اہم چوک کو منتخب کیا جائے ا اس موقع پر فیسٹیو ل کے بہتر انتظامات کیلئے سووینئر ،مینابازاراور ایگزیبشن ہال کمیٹیاں تشکیل دی گئیںڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمیٹیوں کی مدد سے فیسٹیول کو کامیاب کرنے کیلئے بہتر انتظامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام بالخصوص خواتین اوربچوں کی تفریح کیلئے فیسٹیول کے دوران مینابازارکیلئے مختلف معیاری کمپنیوں سے رابطہ کرکے سستی اور معیاری اشیاءکی خریداری کے اسٹال لگائے جائیںفیسٹیول میں نعت خوانی، قوالی محفل کرانے پر غور کیا گیا ڈپٹی کمشنرنے فیسٹیول کے دوران صفائی ستھرائی کرنے، سیکورٹی کے بہتر انتظامات کرنے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی اجلاس میں چیئرمین عمر بگھیو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اللہ بچایو بھٹی،ڈائریکٹر سندھ ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیوٹ محمد خان بلوچ،زرعی افسر گہرام بلوچ،ڈ ی ایس پی ذوالفقار علی،اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی،چیف میونسپل افسر شفیق شاہ،سول ڈفینس افسر محراب خاصخیلی،انجمن تاجران کے امین میمن اور انیس الرحمان ، آبادگار شیر محمد، ایس اے خان، امین پنہور،اور دیگرمتعلقہ ممبران اور افسران نے شرکت کی۔