مون سون کی امکانی تیز بارشوں کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر پیشگی حفاظتی اقدامات کئے جائیں:ڈویژنل کمشنرمیرپورخاص شفیق احمد مہیسر
میرپورخاص (شہزاد خان صا بری)ڈویژنل کمشنرمیرپورخاص شفیق احمد مہیسر نے کہا ہے کہ مون سون کی امکانی تیز بارشوں کے پیش نظر میرپورخاص ، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں ہنگامی بنیادوں پر پیشگی حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے محکمہ روینیو،آبپاشی،پولیس، صحت ، تعلیم ،زراعت، لائیواسٹاک ، سول ڈفینس،، خوراک ، حیسکو،ٹیلیفون ، سوئی گیس،یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن اور دیگر محکموں کے سربراہان کو خط کے زریعے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہے کانٹیجنسی پلان تشکیل دے کر رپورٹ کمشنر آفس میں ارسال کی جائے اورہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنے اپنے دفاتر میںکنٹرول روم قائم کئے جائیں کمشنر نے ڈویژن کی میونسپل ایڈمنسٹریشن کے چیف میونسپل افسران و ٹائون افسران کو ہدایت کی ہے کہ پانی کی نکاسی کی پمپنگ مشینوں کو درست حالت میںرکھیں، کمشنر نے محکمہ آبپاشی کے افسران و انجینئر وں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ نہروں کے پشتوں کو مضبوط کیا جائے تاکہ بارش کے پانی کے تیزبہاو کی وجہ سے نہروںمیں شگاف نہ پڑ سکے کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ امکانی بارشوںکے دوران مختلف بیماریوں سے بچاو اور علاج کی تمام ادویات ہسپتالوں اور صحت مراکز میں فراہم کی جائیں انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کرنے کیلئے موئثر اقدامات کئے جائیں کمشنر نے سول ڈیفنس کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں رضاکاروںکو تیارکیا جائے اورحیسکو افسران کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کے خراب تاروں اور خراب ٹرانسفارمروںکو فوری طور پر مرمت کرایا جائے انہوں نے این جی اوز کو ہدایت کی ہے کہ امکانی تیز بارشوں کے پیش نظر متاثرین کی مدد کیلئے تیاری مکمل کریں ،کمشنر میرپورخاص ڈویژن شفیق احمد مہیسر نے واضع کیا ہے کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔