مٹھی: مردم شماری پر اعتراضات کے حل کے حل کے لئے ضلع سطح پر سب کمیٹی تشکیل د یتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری
مٹھی(شہزاد خان صا بری)زیراعلٰی سندھ کی ہدایات پر چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے تھرپارکر میں ہونے والی 2017 کی مردم شماری پر اعتراضات کے حل کے حل کے لئے ضلع سطح پر سب کمیٹی تشکیل د یتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ کمیٹی کا سربراہ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ہوگا جبکہ ممبرز میں ایم پی اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، ضلع چیئرمین تھرپارکر، لوکل گورنمنٹ کا نمائندہ اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے آئی ٹی کے شعبے میں مہارت رکھنے والا ممبر ہوں گے یہ کمیٹی تعلقة اور یونین کونسل سطح پر مردم شماری کے متعلق عوام کے اعتراضات کے حل کے لئے لائحہ عمل تشکیل دے گی، اور مطلقہ تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرکے اعتراضات کے حل کے لئے اس مرحلے کی موثر نگرانی کریں جو ڈویژن سطح پر تشکیل شدہ کمیٹی کو آگاہ کرے گی اور جلد از جلد رپورٹ مکمل کرکے ڈویژن سطح پر بنائی گئی کمیٹی کو پیش کرے گی۔