وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2016 کے سیکشن (1) 4 تحت سندھ فوڈ اتھارٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
مٹھی( بیورو چیف شہزاد خان صابری) وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2016 کے سیکشن (1) 4 تحت سندھ فوڈ اتھارٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کا چیئرپرسن صوبائی وزیر خوراک سندھ یا صوبائی صلاحکار برائے خوراک ہوگا، سیکریٹری خوراک کنوینر اور سیکریٹری صحت فوڈ اتھارٹی کا وائس چیئرپرسن ہوگا۔ جبکہ ممبران میں خوراک کے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین ، سیکریٹری سیاحت و ثقافت سندھ، سیکریٹری زراعت ، سپلاءاینڈ پرائز،سیکریٹری لائیواسٹاک اینڈ فشریز ، سیکریٹر سماجی بہبود، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ، سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجنئرنگ، ایم پی اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، ایم پی اے محمد جاوید، ایم پی اے ہمایوں محمدخان ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا نمائندہ شہاب احمد خان ، فوڈ سائنس ٹیکنالوجی کراچی یونیورسٹی کا فوڈ ٹیکنالوجسٹ ڈاکٹر سید محمد عفران، فوڈ آپریٹرز کا نمائندہ شیخ محمد تحسین کنزیومر کا نمائندہ محمد ندیم مونو اور ڈویژنل کمشنر کا نمائندہ شامل ہوں گے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی صوبے سندھ میں کھانے پینے کی اشیائکے معیار کی نگرانی کرے گی ۔ فوڈ لیبارٹری کے معیارکے مطابق کھانے پینے کے معیار کے مطلق رہنمائی فراہم کرے گی ۔ فوڈ اتھارٹی غیر معیاری کھانافروخت کرنے والے مالکان کے لائسنس رد کرنے ، ان کو معیارکے مطابق کھانافروخت کرنے کا پابند کرنا اور معیا رکو بہتر بنانے کا نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی کرنے کے بھی اختیار ہوں گے۔یہ کمیٹی کھانے کے مطلق سائنسی اور فنی معلومات حکومت کو فراہم کرے گی اور ایسا نیٹ ورک قائم کرے گی جس سے کھانا فروخت کرنے اور خریدنے والے کو محفوظ معیاری کھانے کے متعلق آگاہی فراہم کرنے رجسٹرڈ فیس اور لائسنس جاری کرنے اورماہرین سے کھانے کی تصدیق کرانا ان کی ذمہ داری میں شامل ہوں گے۔