صوبائی سیکریٹری پبلک ہیلتھ ریاض میمن کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں آراو پلانٹس، واٹرسپلائی اور ڈرینج اسکیموں کے حوالے سے تربیتی پروگرام
میرپورخاص (شہزاد خان صا بری)چیئرمین واٹر کمیشن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری پبلک ہیلتھ ریاض میمن کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں آراو پلانٹس، واٹرسپلائی اور ڈرینج اسکیموں کے حوالے سے تربیتی پروگرام منعقد ہوا،اس موقع پر ڈویژنل کمشنر میر پورخاص شفیق احمد مہیسر ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن سمیت پبلک ہیلتھ ،ٹاو¿ن کمیٹی، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پرڈاکٹر ایم بی دھاریجونے اسکیموں کی ٹریننگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر سیکریٹری نے کہا کہ پینے کا صاف پانی عوام کا حق ہے عوام کو صاف پانی مہیا کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی کوتاہی کرنے والے عملے کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی اور ٹاو¿ن کمیٹی کی تمام واٹرسپلائی اور ڈرینج اسکیمیں پبلک ہیلتھ میں شامل کی جائیںگی آراو پلانٹس ، واٹر سپلائی اور ڈرینج اسکیموں کی صحیح نمونے سے سروے کرنے کیلئے یہ ٹریننگ بہت ضروری ہے اس ٹریننگ پر مکمل طور پر دھیان دیا جائے اس ٹریننگ کو صحیح نمونے سے کرنے سے سروے کامیاب ہوسکے گا سروے کرنے سے ہمیں معلوم ہوسکے گا کہ اسکیموں کو چلانے کیلئے کن کن چیزوں کی ضرورت ہے ان کی کارکردگی کوبہتر کس طرح کیا جاسکتا ہے اسکیموں کو چلانے کیلئے مخصوص مطلوبہ عملہ مقرر کیاجائے ٹیموں کے ذریعے سروے مکمل کیا جائے سروے ٹیموں کا شیڈول 14مئی 2018تک مکمل کیا جائے سروے ٹیم متعلقہ اہلکار پر مشتمل ہونی چاہئے۔