خبریں
News from The Pk Media
خطرناک ویڈیوگیم کھیلنے سے 130 بچے ہلاک
لندن(خصوصی نمائندہ) ویسے تو ویڈیو گیمز جان لیوا ثابت نہیں ہوتیں،یہ صرف بچوں میں چڑ چڑاپن، نیند کی کمی، ضدی پن اور دیگر نفسیاتی و جسمانی تبدیلیاں رونما کرتی ہیں، تاہم ایک نئی ویڈیو گیم کی وجہ سے یورپ میں 130 بچوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں، جس کے بعد ممکنہ طور پر یہ گیم دنیا کی خطرناک ترین گیم بن گئی ہے۔ بلیو وہیل نامی گیم جو سوشل میڈیا پر کھیل جاتی ہے، اس گیم میں شامل کردار ایسے خطرناک اور خوفناک کارنامے سرانجام دیتے ہیں کہ بچے ان کو حقیقت سمجھ کر اقدامات اٹھاتے ہیں، جو ان کی زندگی کو ختم کردیتے ہیں، اس گیم میں ماسٹر نامی کردار بہت سارے خطرناک والے کارنامے سر انجام دیتا ہے، یہ کردار گیم کھیلنے والےبچے سے منسلک ہوتا ہے، جو بچہ گیم کھیل رہا ہوتا ہے، وہ ہی ماسٹر کو کنٹرول کر رہا ہوتا ہے۔ماسٹر کئی کارنامے سر انجام دینے کے بعد کبھی کبھی بچوں سے مصنوعی خودکشی کی ڈمانڈ بھی کرتا ہے، اور انکار کرنے والے بچوں کو دھمکی دی جاتی ہے، کہ اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو ان کے خاندان کو بھی قتل کردیا جائے گا، اطلاعات کے مطابق بچے اس مصنوعی مطالبے کو حقیقت سمجھ کر سنگین اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ برطانوی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق بلیو وہیل نامی ویڈیو گیم سے 130 بچوں کی ہلاکتیں 2015 سے 2016 کے اختتام کے درمیان ہوئیں،اطلاعات کے بعد معاملے کی تحقیقات مختلف سطحوں پر شروع کردی گئی ہے، زیادہ تر ہلاکتیں روس میں ہوئیں۔
پاکستانیو ں نے اس ہفتے کیاسرچ کیا۔شرمناک رپورٹ
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)گوگل ٹرینڈ ز کے مطابق پچھلے ایک ہفتے کے دوران پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 5000درہم کے کی ورڈ کوسرچ کیاجوایک پاکستانی شخص کی غیرملکی لڑکی کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوکے ساتھ منسوب ہےجس میں وہ اپنی شرمناک کرتوتوں کے بارے میں بتاتاہے اوراس ویڈیوکاآغازہی ان الفاظ سے ہوتاہے کہ 5ہزاردرہم دی آئی اے (پانچ ہزاردرہم کی آئی ہے)اگرچہ پاکستانیوں کے سامنے پچھلے ہفتے کے دورا ن بہت سے سنجیدہ موضوعات سامنے آئے مگرپاکستانیوں کی سب موضوعات کوچھوڑ کراس ویڈیومیں دلچسپی حیران کن ہے۔۔گوگل ٹرینڈ ز کے مطابق 5000درہم کے کی ورڈ کاسلسلہ 22اپریل سے شروع ہوااور24اپریل تک بلندی پرجاپہنچااوراس سے بھی شرمناک بات یہ ہےکہ 24اپریل کی شب2بجے کے قریب اس کی ورڈ کوسب سے زیادہ سرچ کیاگیا۔23اپریل کوپانامہ کیس کے متعلق بھی بہت زیادہ سرچ کیاگیاتاہم 5000درہم کے کی ورڈ کی سرچ پھربھی رکنے میں نہ آئی اور24گھنٹے گزرنے کے بعد25اپریل کوبھی یہ سب سے ز یادہ اوپررہااورایک ہفتہ گزرجانے کے باوجودبھی پاکستانی اس کی ورڈ کوزوروشورسے سرچ کرتے رہے۔
ادکارہ کاحمل کے دوران فوٹوشوٹ ،سوشل میڈیاصارفین کی شدیدتنقید
ممبئی (خصوصی نمائندہ) بھارت کی معروف اداکارہ لیزاہیڈن کے میگزین کے لیے حاملہ فوٹوشوٹ کی تصاویرنے سوشل میڈیاپردھوم مچادی۔اداکارہ کے مطابق یہ فوٹوشوٹ میری زندگی میں بہت اہمیت کاحامل ہے اوراسے اوربھی زیادہ یادگاربنانے میں میرے ہونے والے بچے کابڑاہاتھ ہے۔یادرہے کہ بھارتی اداکارہ کی معروف نے برطانوی نژادپاکستانی شہری ڈینوللوانی سے29 اکتوبر2016کوشادی کی تھی ۔
ماڈل نیلم منیرنے پنجابی فلمو ں میں کام کر نے کی خواہش کا اظہار کر دیا
لاہور(نمائندہ خصوصی) اداکار ہ و ماڈل نیلم منیرنے پنجابی فلمو ں میں کام کر نے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ مجھے پنجابی فلمیں شروع دن سے بہت پسند ہیں اور اگر مجھے کسی اچھی پنجابی فلم میں کام کی آفر ز ہوئی تو میں ضرور کام کرو ں گی اور جہاں تک پاکستانی فلم انڈسٹری کا تعلق ہے۔تواس میں کوئی شک نہیں کہ اگر محنت اور میعار کے مطابق کام کیا جائے تو پاکستانی فلم انڈسڑی کو پاؤں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی کی طرح پردہ اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی۔
برداشت کے بغیر کامیاب زندگی گزارنا ممکن نہیں ہوسکتا ‘ر یما خان
لاہور(نمائندہ خصوصی) فلم سٹار یما خان نے کہا کہ برداشت کے بغیر کامیاب زندگی گزارنا ممکن نہیں ہوسکتا ‘شوبز میں کامیابی میری محنت اور مخلص پن کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں ریما خان نے کہا کہ شو بز نے ہمیں عزت اور شہرت دی ہے میں آج بھی چاہتی ہوں کہ شوبز انڈسٹری کامیابی کیساتھ آگے بڑھے مگر اس کیلئے سب کو محنت اور مخلص پن کیساتھ ہی آگے بڑھنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں مشکل اور ناپسندانہ معاملات پر اگر خود میں برداشت پیدا کر لی جائے تو انسا ن کو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا ۔
پاکستان کے معروف ستار نواز استاد رئیس خان انتقال کر گئے
کراچی(نمائندہ خصوصی) معروف ستار نواز استاد رئیس خان عارضہ قلب کے باعث 77سال کی عمر میں انتقال کر گئے، استاد رئیس خان کے سوگواروں میں اہلیہ اور 2بیٹے شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ستار نوازی میں نام کمانے والے استاد رئیس خان کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ جس کے باعث گذشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا۔ وہ ہندوستان کے شہر اندور میں 25 نومبر 1939ء کو پیدا ہوئے۔انہوں نے برصغیر کے بڑے ستارنوازوں میں شامل اپنے نانا عنایت علی خان سے ہی ستار نوازی کی تعلیم حاصل کی۔موسیقی سے تعلق ہونے کے باعث بچپن میں ہی انہوں نے اپنے بڑوں سے ستار نوازی کی تعلیم حاصل کرنا شروع کردی تھی۔استاد رئیس کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا جا چکا ہے جبکہ ان کے صاحبزادے فرحان بھی موسیقار اور فن ستارنوازی میں ماہر ہیں۔
مہوش حیات معاوضہ وصول کرنے کے باوجود تقریب چھوڑ کر واپس چلی گئیں‘ منتظمین ان کا منہ دیکھتے رہ گئے
لاہور(خصوصی نمائندہ ) اداکارہ مہوش حیات نے ایک تقریب کا معاوضہ وصول کرنے کے باوجود تقریب چھوڑ کر واپس چلی گئیں جس پرسب ان کا منہ دیکھتے رہ گئے۔اداکارہ مہوش حیات کو کچھ دنوں پہلے ایک مقامی ہوٹل میں ہونیوالی ایک موبائل کے لانچنگ کی تقریب میں بلایا گیا۔ جس کے لئے انہوں نے تین لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا تھا لیکن مہوش حیاتبہت دیر سے پہنچی۔مہوش حیات نے وہاں پانچ منٹ بھی رکنمناسب نہ سمجھا اور وہاں سے چلی گئیں۔جس پر منتظمین ان کا منہ دیکھتے رہ گئے جبکہ ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کے خواہش مند افراد بھی مایوس ہوگئے۔ اس تقریب میں ان کے علاوہ نتاشا حسین، سنبل اقبال، اشنا شاہ اور ارمینا خان نے بھی شرکت کی تھی۔
پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل نے لیا نیا موڑ
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )فکسنگ اسکینڈل میں ملوث پاکستانی کھلاڑی خالد لطیف نے ٹریبونل کے سامنے جواب تو جمع کرادیا ساتھ ہی اینٹی کرپشن ٹریبونل پرانگلیاں بھی اٹھادیں۔ معطل کرکٹرکے وکیل کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ ڈیل کرنےکیلئےدباؤ ڈال رہا ہے،لیکن آفر ٹھکرادی ہے۔ پی سی بی کے قانونی مشیرنے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہاکہ خالد کےوکیل تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔ پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں خالدلطیف اوران کے وکیل بدرعالم اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہوئے، وکیل نے ٹرائل کو فرضی ٹرائل قراردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے پاس خالد کیخلاف کرپشن کے ثبوت نہیں ہیں۔ باربار بلا کر ان کے موکل کی کردار کشی کی جارہی ہے۔خالدلطیف کے الزامات پرپی سی بی کے قانونی مشیرتفضل رضوی بھی پہلی بار میڈیا کے سامنے آئےاور کہا کہ اےسی یوکےپاس کرکٹرز کیخلاف ٹھوس شواہد ہیں، خالدلطیف کارروائی میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔ پی سی بی کےمشیرنے مزید کہا کہ ناصرجمشید کوبارہ مئی کوطلب کیا ہے، وہ اسکائپ یا اپنےوکیل کےذریعےبیان ریکارڈ کرواسکتےہیں۔ دوسری جانب شرجیل خان اےسی یوکی جانب سےتاخیرسے دستاویزات ملنے پراپنا جواب دس مئی کوجمع کرائیں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ 10 مئی سے شروع ہو گا
روسیو (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 10 مئی سے روسیو میں شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1۔1 سے برابر ہے۔ پاکستانی ٹیم نے میزبان کالی آندھی کو پہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کی تھی، گرین شرٹس کے پاس دوسرا ٹیسٹ جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع تھا لیکن بلے بازوں کی غیرذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت اسے 106 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں میزبان ٹیم نے سیریز 1۔1 سے برابر کر دی۔دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ 10 مئی سے شروع ہو گا جس میں پاکستانی ٹیم میچ جیت کر پہلی بار ویسٹ انڈین سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے جان لڑائے گی تو دوسری جانب میزبان ٹیم بھی پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست روایت کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

