تعلیم اور کھیل نوجوان نسل کیلئے انتہائی ضروری ہے
کوئٹہ ؛تعلیم اور کھیل نوجوان نسل کیلئے انتہائی ضروری ہے،ذہنی صلاحتوں کو اجاگر کر نے کیلئے کھیل اہم کردار ادا کرتاہے ،آج کانوجوان کراٹے، ہاکی،فٹ بال ،کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے منفی سرگرمیوں سے دوری اختیار کررہا ہے۔یہ بات بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم عابد عمر نے اسپورٹس کلب کے کھیلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے نوجوان نسل کو کھیل کی اچھی سہولیات فراہم کرے تاکہ نوجوان نسل کوبہترین موقع مل سکیں ،عابد عمر نے کہاکہ نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہو تے ہیں لہذا نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے مکمل دوری اختیار کرکے معاشرے کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے۔