بھارتیوں کا ذہنی توازن بگڑ گیا
مدہیہ پردیش میں کورونا کے خلاف اسپرے کرنے والوں پر عوام نے حملہ کردیا۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خلاف ہیلتھ ورکرز، پولیس اور سینیٹیشن ورکرز فرنٹ لائن پر رہ کر خدمات انجام دے رہے ہیں تاہم اس حوالے سے بھارت میں ہیلتھ ورکرز اور پولیس سمیت صفائی کرنے والے عملے کو بھی بار بار تشدد کا شکار بنایا جارہا ہے۔بھارتی ریاست مدہیہ پردیش کے دیوس ضلع میں مشتعل افراد نے سڑکوں پر اسپرے کرنے والے سینیٹیشن ورکرز پر لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا جس سے متعدد ورکرز زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت نازک ہے۔واضح رہے کہ بھارتیوں کی جانب سے طبی عملے اور پولیس اہلکاروں پر پہلے بھی متعدد بار حملے کیے جاچکے ہیں۔

