لالہ موسی کمیٹی روڈ پر دس یوم میں تیسرا ٹرانسفارمرجل گیا، 4یوم قبل گیپکو حکام نے 200 کے وی کے ٹرانسفارمر کی جگہ 100کے وی کا ٹرانسفارمر لگا کرانوکھا تجربہ کرنے کی کوشش کی تھی،23جون کو رات گئے ٹرانسفارمر جل جانے پر گیپکو حکام نے متبادل کے طور پر انتہائ بوسیدہ اور خستہ حال ٹرانسفارمر نصب کیا تھا جو کہ 4 یوم ہی نکال پایا اور28جون کو اسکے جل جانے پر ڈنگ ٹپاو پالیسی کے تحت 200کےوی کی بجائے 100کےوی کا ٹرانسفارمر نصب کر دیا، اہل محلہ کے احتجاج پر لائن سپرنٹنڈنٹ گیپکو کا موقف تھا کہ شکرادا کریں کہ آپ کی بجلی بحال ہو گئ ہے، جونہی ٹرانسفارمر مرمت ہو کر آیا تبدیل کر دیا جائے گا لیکن رات گئ اور بات گئ والا معاملہ ہے۔اہل محلہ کا موقف ہے کہ بارہا مرتبہ گیپکو حکام کو ٹرانسفارمر تبدیل یا درست کرنے کا کہہ چکے ہیں اسکی وجہ سے وولٹیج کی کمی بیشی معمول بن چکی ہے اور الیکٹرونکس کی بیش قیمت اشیاء کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے جب یہ 100کےوی کا ٹرانسفارمر لگایا جا رہا تھا اس وقت بھی یہ کہا کہ 2 ٹرانسفارمر 200کے وی کے لوڈ نہیں برداشت کر پائے 100کےوی کیا بنائے گا لیکن آفسر شاہی کے سامنے کسی کے پر مارنے کی کیا مجال ہے۔رات بارہ بجے بند ہونے والی بجلی کی اطلاع پر ابھی کچھ دیر پہلے دو لائن مین معائنہ کر کے واپس چلے گئے ہیں اور عوام اس سخت گرمی و حبس میں بلکتے بچوں کو طفل تسلیاں دینے پر مجبور ہیں.عوام علاقہ کی ملک آصف صاحب سے جلد نوٹس لے کر مسئلہ حل کروانے کی اپیل۔
گجرات جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی۔ چھتوں پر چڑھ کر احتجاج ۔ کرونا لاک ڈاون کے دوران 2 ماہ سے قیدیوں کی ملاقات پر پابندی کے بعد ہنگامہ ھوا۔ جیل انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی۔ جیل کے اندر شیلنگ اور فائرنگ کی آوازیں آ رھی ھیں گجرات جیل میں کسی مقام پر آگ بھی لگائے جانے کی اطلاعات۔ ھیں مگر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ڈی پی اوق گجرات بھاری نفری کے ہمراہ جیل کے اندر موجود ہیں۔اعلی حکام کو لمحہ با لمحہ صورت حال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ امید ہے ہم جلد خالات پر قابو پا لیں گے
ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی قیادت میں گجرات پولیس تھانہ سٹی لالہ موسی کی کاروائی ایک کس مجرم اشتہاری کیٹگری B گرفتار، تفتیش مقدمہ جاری. DSP سرکل لالہ موسی اسد اسحاق کی زیر نگرانی SHO تھانہ سٹی لالہ موسی وقار احمد گجر نے ASI محمد افضل کے ہمراہ جدید ٹیکنیک عمل میں لاتے ہوئے مجرم اشتہاری مسمی عطاء الہٰی ولد محمد دین قوم گجر سکنہ برنالہ آزاد کشمیر کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف تفتیش مقدمہ جاری
ضلع منڈی بہاؤ الدین تحصیل پھالیہ کے گاؤں رنسیکے کے رہائشی دو سگے بھائیوں کا قتل
تفصیلات رنسیکے تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤ الدین کے رہائشی دو سگے بھائی انصر وڑائچ اور غضنفر وڑائچ عرف صاحب اپنے ماموں کے ختم قل میں شرکت کے لیے گاؤں ڈومنیانوالی تھانہ کنجاہ تحصیل و ضلع گجرات گئے ہوئے تھے کہ وہاں لقمان نامی لڑکے نے انکو پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا قتل سے پہلے مقتولین اور قاتل کے درمیان کوئی وقتی تلخ کلامی نہ ہوئی بلکہ جب مقتول غضنفر عرف صاحب اپنے بھائی انصر کے ہمراہ اپنی تین سالہ بیٹی کو لے کر قریبی دکان پر کھانے کی چیز دلوانے گیا تو قاتل لقمان جس نے قبل ازیں پلاننگ کی ہوئی تھی نے موقع پا کر مقتولین پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی فائرنگ اکیلے ملزم لقمان نے کی لیکن اسکے 5 ساتھی جو قتل کی منصوبہ بندی میں شامل تھے قاتل کو ساتھ لے کر تمام 6 افراد موقع سے فرار ہوگئے فائرنگ سے دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے وقوعہ آج مورخہ 11 جون 2020 دن تقریباً ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا پولیس سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن حسب روایت پولیس تقریباً دو گھنٹے بعد پہنچی حالانکہ پولیس چوکی منگووال ، پولیس چوکی کنگ چنن دونوں جائے وقوعہ سے تقریباً 10 منٹ کے فاصلے پر اور تھانہ کنجاہ تقریبا 20 منٹ کی مسافت پر واقع ہے جتنی دیر میں پولیس پہنچی تب تک شاید قاتل ضلع سے بھی باہر پہنچ چکے ہوں.اب لاشیں میجر شبیر شریف شہید ہسپتال THQ کنجاہ پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوائی جا چکی ہیں اللہ کرے ڈاکٹر روایتی بے حسی کا مظاہرہ نہ کریں اور جلد پوسٹمارٹم مکمل کر کے لاشیں ورثاء کے حوالے کریں
مقتولین کا ذاتی تعارف
رنسیکے تحصیل پھالیہ کے رہائشی اور انتہائی شریف شہری تھے کسی قسم کے اخلاقی یا قانونی جرم میں ملوث نہ تھے مقتولین صرف دو بھائی تھے انکی پانچ بہنیں ہیں ایک بوڑھی والدہ ہے مقتول انصر کی چھ بیٹیاں ایک 18 سالہ بیٹا محمد شاویز اور ایک بیوہ ہےمقتول غضنفر عرف صاحب کی ایک بیوہ اور صرف تین بیٹیاں ہیں بیٹا نہ ہےدو بھائیوں کے ظالمانہ قتل کے نتیجے میں ایک ماں کے بڑھاپے کا سہارا دونوں بیٹے چھن گئے دو خواتین بیوہ ہوئیں 10 بچے یتیم ہوئے دونوں گھر کے کفیل تھے اور دونوں ایک ساتھ قتل کر دیے گئے
قتل کا پس منظر
مقتولین کی ایک بہن جو ڈومنیانوالی کی رہائشی تھی پانچ سال پہلے اسکے خاوند کی وفات ہوئی وفات کے بعد اسکے سسرالیوں نے اسکو دونوں بیٹیوں سمیت گھر سے نکال دیا اور گھر اور جائیداد / زمین پر قبضہ کر لیا محکمہ مال کے ریکارڈ میں وہ زمین مقتولین کی بہن اور دونوں بھانجیوں کے نام پر وراثتی انتقال کے ذریعے ٹرانسفر ہو گئی لیکن ان دونوں یتیم بچیوں اور بیوہ عورت کی زمین پر انکے رشتہ داروں ( حالیہ قاتلوں ) نے ناجائز قبضہ کیا ہوا تھا اور ان بچیوں اور انکی والدہ کو جائیداد نہ دینے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں بھی دے چکے تھے مقتولین کی بیوہ بہن ایک بیٹی کے ہمراہ قاتلوں کے خوف سے رنسیکے گاؤں میں ہی رہائش پذیر تھی جبکہ دوسری بیٹی کی شادی ہو چکی ہےہمارے تمام ادارے اس بیوہ خاتون اور اسکی دو بچیوں کو انکی وراثتی زمین کا قبضہ دلوانے میں عرصہ پانچ سال سے ناکام تھےقاتلوں نے پہلا ظلم مقتولین کی بہن اور بھانجیوں کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کر کے کیا جسکے خلاف مقتولین نے کوئی مزاحمت نہ کی بلکہ لڑائی جھگڑے سے بچنے کے لیے اپنی بہن اور بھانجیوں کو خاموشی سے اپنے گاؤں لے آئےدوسرا ظلم انہوں نے آج مقتولین کا قتل ناحق کر کے کیا ہےیہ تمام واقعہ جنوبی پنجاب ، بلوچستان یا تھر جیسے پسماندہ علاقوں کا نہیںبلکہ ملک کے ترقی یافتہ ضلع گجرات کا ہےیہ واقعہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی صاحب کے صوبہ اسمبلی کے حلقے پی پی 30 کا ہے جہاں سے منتخب ہو کر وہ اسمبلی پہنچے ہیں
یہ واقع چوہدری مونس الٰہی کے حلقے کا ہے جہاں سے وہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ہیں
ایک بوڑھی والدہ اماں نذیراں بی بی کو اسکے بیک وقت قتل ہونے والے بیٹوں کا قصاص کون لے کر دے گا ؟
10 یتیم بچوں بچیوں کو انکے والد صاحبان کے قتل کا حساب کون لے کر دے گا ؟
دو بیوہ خواتین کو انکے شوہروں کے قتل کا قصاص کون لے کر دے گا ؟
یہ شریف لوگ تھے انکے مقدمہ کی پیروی کون کرے گا ؟
قاتلوں سے انکے بقیہ خاندان کی حفاظت کون کرے گا ؟
گھر کے دونوں کفیل بیک وقت قتل ہوگئے اب اس خاندان کی کفالت کون کرے گا ؟
کیا وہ ادارے جو پانچ سال سے ایک بیوہ خاتون اور اسکی یتیم بچیوں کو انکا وراثتی حق نہ دلوا سکے ؟
منڈی بہاوالدین کے تھانہ کٹھیالہ شیخاں پولیس نے ڈی پی او ناصرسیال کے احکامات پر ناجائزاسلحہ اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاہے۔ایس ایچ او انسپکٹر ممتاز گل کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے کامیاب کارروائی کرکے سوشل میڈیاپر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پل نہر تخت محل سے ملزم ثاقب رفیق ولد رفیق احمد سکنہ تخت محل سے پسٹل 30بور اور 5گولیاں اور ملزم نعیم اسلم ولد محمد اسلم سکنہ تخت محل سے آٹومیٹک بندوق 12بور اور 3کارتوس برآمد کرلیں۔اسی طرح پل نہر نواں لوک چھموں سے ملزم اویس احمدولد غلام مرتضیٰ سکنہ 12چک کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے بندوق 7ایم ایم اور 3روند برآمد کیے۔نہر پل چک نمبر 14سے ملزم زین علی ولد امجد گوندل کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے کلاشنکوف اور 5روند برآمد اور عامر۔شہزاد ولد ریاض گوندل سکنہ چک نمبر12کے قبضہ سے رائفل 12بوراور 5روند برآمد کیے۔ایس ایچ او انسپکٹر ممتاز گل نے میڈیاکو بتایاکہ علاقہ کو ناجائز اسلحہ سے پاک کیاجائے گا۔کسی کو اسلحہ لیکر چلنے یاپبلک مقامات پر اسلحہ کی نمائش کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔گرفتار ملزمان سوشل میڈیاپر اسلحہ کی نمائش کررہے تھے اس لیے انکو فوری کارروائی کرکے گرفتارکیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ مجرموں کو زمین کی تہہ سے نکال کر حوالات میں بند کریں گے۔عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے
پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی، 9جواریے رنگے ہاتھوںگرفتارکرلئے،جواءپر لگی رقم 25200 روپےوتاش پتےبرآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیسکاتھانہ صدرجلالپورجٹاں کے علاقہ محلہ کشمیر کالونی جلالپورجٹاں میںجواءکھیلنےوالےجواریوں کے خلاف بڑا آپریشن،ڈی ایس پی صدر سرکل سعیداحمدکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہصدرجلالپور جٹاںSIالطاف گوہراورSI شہباز بھلی وپولیس ٹیم نے محلہ کشمیر کالونیمیں جواء کھیلتے ہوئے جواریوں کےخلاف کارروائی کرکے9جواریےرنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے۔
ملزمان1۔منیراحمد2۔محمدنعیم3۔محمد ندیم4۔غلام مصطفی5۔محمدارشد6۔ایوب حسین7۔محمدانصر8۔محمدفیاض اقوام راجپوت جرال سکنہ کشمیر کالونی جبکہجواد شفیع شامل ہیں کو قمار بازی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جواء پر لگیرقم25200 معہ تاش پتےودیگر سامان بھی قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
لالہ موسی (اوورسیز نیوز نیٹ ورک) رات گئے الغنی پٹرول پمپ کے اندر خوفناک حادثہ.بے قابو ٹرک نے پمپ کے اندر کھڑے نوجوان موٹرسائکل کو کچل دیا.نوجوان بچا کے نہیں ابھی اس کے بارے میں پکی معلومات نہیں.پمپ کے اندر ٹرک ڈرائیور کا نوجوان موٹرسائیکل کو کچلنا پمپ انتظامیہ کی طرف سے سوالیہ نشان ہے
آج محلہ سردار پورہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے لووولٹیج کے مسئلے کے حل کے لئے 8 عدد نئے کمبھےلگاے جا رہے ہیں جس سے نئ آبادی کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مسائل بھی حل ہو گےجلد ہی سردار پورہ میں ایک نیا ٹرانسفارمر بھی لگوایا جاے گا ملک آصف نے مزید کہا نشاندہی آپ کریں کام ہمارا فرض ہے.شکریہ سید وسیم عباس شاہ صاحب اکمل باجوہ صاحب آصف بٹ صاحب اور ٹیم سردار پورہ جو ہمیشہ اپنے محلے کے کاموں کے سلسلہ میں آگاہ کرتے رہتے ہیں شکریہ سید عامر رضا چیرمین زکوٰۃ کمیٹی کریم پورہ شکریہ عوامی ایم این اے سید فیض الحسن شاہ
گجرات(چوھدری شہروزعالم)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیلابی صورتحال میں ریسکیو اینڈ ریلیف کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے دریائے چناب میں مشقوں کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ڈاکٹر رانی حفصہ کنول، توقیر الیاس چیمہ، اے سی گجرات محمد جمیل، ڈی او ریسکیو 1122 عمر اکبر گھمن، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سید ابرار حسین، ریونیو آفیسر عارف انجم و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ سیلابی صورتحال میں ریسکیو اینڈ ریلیف کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے مشقوں میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، لائیو اسٹاک، ہیلتھ، ایجوکیشن اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا اور سیلابی صورتحال میں دریا کنارے آباد افراد کو آگاہی، پانی میں پھنسے افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کرنے، متاثرہ افراد کو طبی امداد کی فراہمی ، ریلیف کیمپوں کے قیام ،مویشیوں کی نگہداشت کے لئے تیاریوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔ مشقوں کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کے لئے استعمال ہونیوالی مشینری کے سٹالز لگائے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تمام محکموں کی تیاریوں کو زبردست سراہا اور کہا کہ مشقوں کا مقصد تمام محکموں کی تیاریوں کا عملی مظاہرہ کرنا اور باہم کو آرڈی نیشن کو مضبوط بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ آئندہ مون سون میں ہر طرح کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور تمام وسائل کو آپریشنل کیا جا چکا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ہیڈ مرالہ سے خانکی تک 56 کلو میٹر ایریا کی حدود میں 4 پوائنٹس پر ریسکیو 1122 کا عملہ اور کشتیاں تعینات کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریلیف مراکز کے قیام کے لیے 26 سرکاری سکولوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے ریسکیو 1122 کیساتھ سول ڈیفنس کے 1500 رضا کار بھی ہنگامی حالات میں خدمات کی فراہمی کے لیے تیار ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کی دیکھ بھال اور انہیں ونڈافراہم کرنے کے لیے جامع پلان تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشقوں کے نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگامی صورتحال کے لئے تیاریوں کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی
تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس کی کاروائی، چرس600 گرام اور پسٹل 30بور برآمد ،ملزم گرفتار،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری سعید احمد کی زیر نگرانی منشیات فروشوں اوراسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف آپریشن جاری.ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں SI عدنان احمد تارڑ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقہ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئےمنشیات فروش و اسلحہ ناجائز رکھنےوالے ملزم محمد اشفاق ولد لیاقت علی قوم انصاری سکنہ محلہ قادر آباد جلالپور جٹاں کو گرفتار کرکےقبضہ سے پسٹل 30بور مع گولیاں اور چرس 600 گرام برآمد کرکےملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری