لالہ موسی: کمیٹی روڈ پر دس یوم میں تیسرا ٹرانسفارمر جل گیا
لالہ موسی کمیٹی روڈ پر دس یوم میں تیسرا ٹرانسفارمرجل گیا، 4یوم قبل گیپکو حکام نے 200 کے وی کے ٹرانسفارمر کی جگہ 100کے وی کا ٹرانسفارمر لگا کرانوکھا تجربہ کرنے کی کوشش کی تھی،23جون کو رات گئے ٹرانسفارمر جل جانے پر گیپکو حکام نے متبادل کے طور پر انتہائ بوسیدہ اور خستہ حال ٹرانسفارمر نصب کیا تھا جو کہ 4 یوم ہی نکال پایا اور28جون کو اسکے جل جانے پر ڈنگ ٹپاو پالیسی کے تحت 200کےوی کی بجائے 100کےوی کا ٹرانسفارمر نصب کر دیا، اہل محلہ کے احتجاج پر لائن سپرنٹنڈنٹ گیپکو کا موقف تھا کہ شکرادا کریں کہ آپ کی بجلی بحال ہو گئ ہے، جونہی ٹرانسفارمر مرمت ہو کر آیا تبدیل کر دیا جائے گا لیکن رات گئ اور بات گئ والا معاملہ ہے۔اہل محلہ کا موقف ہے کہ بارہا مرتبہ گیپکو حکام کو ٹرانسفارمر تبدیل یا درست کرنے کا کہہ چکے ہیں اسکی وجہ سے وولٹیج کی کمی بیشی معمول بن چکی ہے اور الیکٹرونکس کی بیش قیمت اشیاء کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے جب یہ 100کےوی کا ٹرانسفارمر لگایا جا رہا تھا اس وقت بھی یہ کہا کہ 2 ٹرانسفارمر 200کے وی کے لوڈ نہیں برداشت کر پائے 100کےوی کیا بنائے گا لیکن آفسر شاہی کے سامنے کسی کے پر مارنے کی کیا مجال ہے۔رات بارہ بجے بند ہونے والی بجلی کی اطلاع پر ابھی کچھ دیر پہلے دو لائن مین معائنہ کر کے واپس چلے گئے ہیں اور عوام اس سخت گرمی و حبس میں بلکتے بچوں کو طفل تسلیاں دینے پر مجبور ہیں.عوام علاقہ کی ملک آصف صاحب سے جلد نوٹس لے کر مسئلہ حل کروانے کی اپیل۔


