تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس کی کاروائی، چرس600 گرام اور پسٹل 30بور برآمد
تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس کی کاروائی، چرس600 گرام اور پسٹل 30بور برآمد ،ملزم گرفتار،مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری سعید احمد کی زیر نگرانی منشیات فروشوں اوراسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف آپریشن جاری.ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں SI عدنان احمد تارڑ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقہ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئےمنشیات فروش و اسلحہ ناجائز رکھنےوالے ملزم محمد اشفاق ولد لیاقت علی قوم انصاری سکنہ محلہ قادر آباد جلالپور جٹاں کو گرفتار کرکےقبضہ سے پسٹل 30بور مع گولیاں اور چرس 600 گرام برآمد کرکےملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری