لالہ موسی:ویلڈن چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تنویرعباس گجر، رانا ارسلان خان ،علی نادر چودھری اینڈ بلدیہ ٹیم





News from The Pk Media





ترکی کے شہر ازمیر اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے سے کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے۔ترک حکام کے مطابق مغربی ترکی کے شہر ازمیر کے علاقے سفری حصار میں 6 اعشاریہ 6 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارتوں کے ملبے سے 70 افراد کونکال لیا گیا ہے۔ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ کے ہیڈ آفس کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ازمیر کے علاقے سفری حصار سے 17 کلومیٹر دور بحیرہ ایجیئن میں ترکی کی مقامی وقت کے مطابق دو بجکر 51 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کی گئے۔ زلزلہ زیر زمین 16.54 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ترکی اور یونان میں زلزلہ کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلغاریہ، مصر، لیبیا اور برطانیہ میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ادھر ترک صدر اردگان کا کہنا ہے کہ ازمیر کی صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ شہریوں کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
پاکستان کے معروف کامیڈین و گلوکار علی گل پیر ایک حادثے میں زخمی ہو گئے، انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر گزشتہ روز گلوکار و اداکار علی گل پیر نے اپنی اسٹوری میں کچھ تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں انہوں نے حادثے کی وجہ بتائے بغیر لکھا تھا کہ ایک حادثے کی وجہ سے اُن کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور وہ گزشتہ کئی روز سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں علی گل پیر نے 6 تصویریں شیئر کی تھیں جن میں سے ایک تصویر میں وہ اسپتال کے کمرے میں کھڑے ہوئے ہیں اور اُن کے ساتھ اسپتال کے عملے کے 2 افراد بھی موجود ہیں جن کی مدد سے وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری تصویر انہوں نے اپنے ایکسرے کی شیئر کی ہے جس میں اُن کی ایک ران کی ہڈی ٹوٹی ہوئی نظر آ رہی ہے، تصویر پر انہوں نے خود کو ’آئرن مین‘ لکھا ہے۔’وڈیرے کا بیٹا‘ سے شہرت پانے والے گلوکار علی گل پیر نے اپنی ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ انشاء اللّٰہ اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد گھر جا رہا ہوں جہاں میں زیادہ وقت بستر پر گزاروں گا، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ میں خود کو دو ماہ تک مصروف رکھنے کے لیے کیا کروں؟واضح رہے کہ علی گل پیر نے چند روز قبل اداکارہ سبینا فاروق کی مزاحیہ ویڈیو بنا کر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔
جیو فلمز کی رام چند پاکستانی جیسی شاہکار فلم کی ڈائریکٹر مہرین جبار کی سوشل کامیڈی ویب سریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ آج دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔فلم کی کہانی نامور ڈرامہ نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے، انہوں نے پہلی مرتبہ سوشل کامیڈی ویب سریز لکھی ہے جس میں نئی نسل کے سپر اسٹار بلال عباس خان اور مدیحہ امام مرکزی کرداروں میں جلوے بکھیریں گے۔مدیحہ امام ان دنوں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔انہوں نے کئی سپر ہٹ سیریلز میں یاد گار کردار ادا کیے ہیں ڈرامہ سیریل ’دھانی‘ اور ’میرا رب وارث‘ میں ان کی کردار نگاری غیر معمولی تھی جبکہ بلال عباس خان کو چیخ ڈرامے سے شوبز انڈسٹری میں منفرد پہچان ملی۔’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے دو کرداروں سلمیٰ اور سہیل کے گرد گھومتی ہے جو اپنے لیے جیون ساتھی کی تلاش میں ہوتے ہیں۔یہ کردار اداکار بلال عباس خان اور مدیحہ امام نے ادا کیے ہیں۔مدیحہ امام کا کہنا ہے کہ مہرین جبار کی ڈائریکشن میں کام کرنے کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی، مہرین نے تمام فنکاروں سے جم کر کام لیا ہے۔بلال عباس خان کا کہنا ہے کہ میں نے اس ویب سریز میں کراچی کے ایسے نوجوان کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے سخت محنت کرتا ہے، مدیحہ امام کے ساتھ میری اسکرین کیمسٹری بہت ملتی ہے جو اس ویب سریز میں بھی نظر آئے گی۔
دنیا بھر میں بائیکاٹ فرانس کی مہم زور پکڑ رہی ہے، فرانسیسی زراعت، توانائی، جنگی سامان اور گاڑیوں کی صنعت کو خطرہ، فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ سے فرانسیسی شعبہ زراعت سے منسلک زرعی مصنوعات متاثر ہوں گی، فرانسیسی پیٹرولیم مصنوعات بھی متاثر ہوں گی ، متعدد مسلم اکثریتی ممالک بشمول پاکستان، بنگلہ دیش اور ترکی میں فرانسیس کا ʼٹوٹل پیٹرول پمپʼ موجود ہے، فرانس کی تھیلس نامی کمپنی متعدد مسلم اکثریتی ممالک کو اسلحہ، ایروناٹکس ٹیکنالوجی اور پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فروخت کرتا ہے۔کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اس کے صارفین میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ترکی اور قطر شامل ہیں۔مصر اور قطر ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے ڈاسالٹ سے رافیل جنگی طیارے کا آرڈر دیا ہے۔فرانسیسی کار ساز کمپنی ʼرینالٹʼ نے ترکی کو اس کی آٹھویں بڑی منڈی کے طور پر فہرست میں پیش کیا ہے جہاں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 49 ہزار 131 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ اے این آئی اے انڈسٹری لابی کے مطابق فرانس زرعی مصنوعات کا ایک اہم عالمی برآمد کنندہ ہے اور برآمدات کا 3 فیصد مشرق وسطی کو جاتا ہے اور ان برآمدات میں زرعی اناج (گندم، دالیں وغیرہ) کا ایک بڑا حصہ ہے۔فرانسیسی وزارت زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق الجیریا زرعی مصنوعات کے لیے فرانس کی دسویں بڑی برآمدی منڈی ہے جس کی برآمدات 2019 میں تقریباً ایک ارب 40 کروڑ یورو تھی۔الجزائر نے بھی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔الجیریا گزشتہ برس فرانس کی 17 ویں بڑی زرعی مصنوعات کی برآمدی منڈی تھی جس کی برآمدات 70 کروڑ یورو تھی۔ اے این آئی اے لابی گروپ نے کہا کہ وزارت خارجہ میں محکمہ تجارت نے ایک ʼبحران مرکزʼ قائم کردیا اور وہ زراعت کی صنعت کے نمائندوں سے رابطہ کر رہا ہے۔ سعودی عرب میں بائیکاٹ کے مطالبات کا ایک ہدف سپر مارکیٹ چینʼ تھی۔گزشتہ ہفتے صارفین کو مذکورہ فرانسیسی اسٹورز سے دور رہنے کی مہم زور و شور سے جاری تھی اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی تھی۔فرانسیسی ریٹیلرز مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا میں اپنے شراکت داروں سے فرانچائز کے ذریعے انتظام چلاتے ہیں۔ ایک شراکت دار کے پاس پاکستان، لبنان اور بحرین سمیت ممالک میں ʼ سپر مارکیٹ چینʼ کے خصوصی حقوق ہیں۔ایک اور پارٹنر کے پاس مراکش کے لیے سپر مارکیٹ چینʼ کے حقوق ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں برطانوی نیوز ایجنسی کے صحافیوں نے کیریفور کی دو دکانوں کا دورہ کیا جہاں معمول کے مطابق صارفین نظر آئے۔پیرس میں نمائندے نے بتایا کہ بائیکاٹ کی کال سے اب تک فرم کو کوئی اثر محسوس نہیں ہوا۔
اکثر اوقات لوگ فالج کے خطرات سے ناواقف ہوتے ہیں اور جب تک وہ اسپتال پہنچتے ہیں اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے، اسی تناظر میں امریکی ماہر نے مشین لرننگ ایپ بنائی ہے جو متاثرہ شخص کی آواز اور ویڈیو سے اس کیفیت کا اندازہ لگاسکتی ہے۔یہ ایپ پنسلوانیا سٹیٹ یونیورسٹی اور ہیوسٹن میتھوڈسٹ اسپتال نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔اس کی تیاری کیلئے پہلے 80 کے قریب فالج کے مریضوں کی آواز اور ویڈیو ریکارڈ کی گئی ہے اور اسے ایک ڈیٹا بیس میں شامل کیا گیا ہے اس کے بعد ڈیٹا کو مشین لرننگ سے گزار کر الگورتھم کو تربیت دی گئی۔جب اسے فالج کے مریضوں پر آزمایا گیا تو اس نے 79 فیصد درستگی سے فالج کی کم یا زیادہ شدت کی پیشگوئی کی جس کی تصدیق مختلف ٹیسٹ سے بھی ہوگئی۔ایپ کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ایمرجنسی روم کی تشخیص کی طرح ہی کام کرتی ہے
امریکا سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے چار دہائیوں بعد ایک دوسرے سے ملے تو رو پڑے۔باپ بیٹے کے اس ملاپ میں فیس بک اور پھپو کا اہم کردار ہے جن کی بدولت دونوں ایک مرتبہ پھر ملاقات کر پائے۔بزرگ پیٹرک نامی شخص اپنے بیٹے جونیئر پیٹرک سے 48 سال قبل بچھڑے تھے جب جونیئر پیٹرک کی عمر 5 برس تھی جس کے بعد اہل خانہ نے جونیئر پیٹرک کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی تاہم جونیئر پیٹرک کہیں نہ ملے۔دو سال قبل بزرگ پیٹرک(باپ) کی بہن کو فیس بک ایک جونیئر پیٹرک نامی شخص ملا جس میں ان کے بھتیجے کی حرکات و عادات موجود تھی، معلومات کرنے پتہ چلا کہ یہ جونیئر پیٹرک ان کا بھیتجا ہے جو 48 سال قبل کھو گیا تھا۔دو روز قبل باپ اور بیٹے کی امریکی ریاست پنسلوینیا ایئرپورٹ پر ملاقات ہوئی، جو ایسی جذباتی ملاقات تھی جسے دیکھنے بھی رو پڑے۔
وادیٔ سوات میں اسکول وین اور گاڑی میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 20 بچے زخمی ہو گئے۔سوات پولیس کے مطابق اسکول وین اور گاڑی میں ٹکرکا واقعہ سوات کے علاقے علیگرامہ میں پیش آیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے میں زخمی ہونے والے 20 بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایران کے جریدے “وطن امروز” کے صفحہ اول پر “پیرس کا ابلیس” کے عنوان سے فرانسیسی صدر میکرون کا خاکہ شائع کیا گیا ہے۔ اس خاکہ پر یورپی مفکرین کافی سیخ پا ہیں۔ ہالینڈ کے وزیراعظم نے صدر رجب طیب ایردوان کے مؤقف کے خلاف فرانس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔