سوات: وین اورگاڑی میں تصادم، 20 بچےزخمی
وادیٔ سوات میں اسکول وین اور گاڑی میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 20 بچے زخمی ہو گئے۔سوات پولیس کے مطابق اسکول وین اور گاڑی میں ٹکرکا واقعہ سوات کے علاقے علیگرامہ میں پیش آیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے میں زخمی ہونے والے 20 بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔