جاپان میں نایاب مرغے منظر عام پر
جاپان میں مرغوں کی ایک نایاب نسل سامنے آگئی ہے جس کی پونچھ 10 میٹر سے بھی زیادہ لمبی ہے۔مرغوں کی اس نایاب نسل کو اوناگادوری کہا جاتا ہے اور یہ اپنی لمبی پونچھ کی وجہ سے مشہور ہے۔لمبی پونچھ والے مرغوں کی تاریخ ہزاروں سال پرانی بھی ہوسکتی ہےجبکہ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اوناگادوری نسل سترہویں صدی میں جاپان کے صوبے توسا میں شنکوکو جزیرے پر پیدا ہوئی تھی۔ان مرغوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان کی پونچھ کے پر جھڑتے نہیں ہیں اور ہمیشہ رہتے ہیں جبکہ ان میں ایسے جینیات ہوتی ہیں جو پروں کی بہترین نشونما کا باعث بنتی ہیں۔