لندن: نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔لاک ڈاؤن کے سبب نماز جنازہ میں صرف 30 افراد ہی شریک ہوئے۔نماز جنازہ میں سلیمان شہباز، عابد شیر علی، ناصر جنجوعہ، ڈاکٹر اشرف چوہان، ناصر بٹ و دیگر شریک تھے۔بیگم شمیم اختر کی میت کچھ دیر میں پاکستان بھجوانے کیلئے ائیرپورٹ روانہ کردی جائے گی۔نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا انتقال اتوار 22 نومبر کی صبح لندن میں گھر پر ہی ہوا تھا۔