امارات نے ورک فورس بھیجنے پر پابندی نہیں لگائی، ذلفی
وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہا ہےکہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے ورک فورس بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی بلکہ پاکستان کے ورک فورس میں گیارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں متحدہ عرب امارات کے ہیومن ریسورس کے وزیر ناصر بن تھانی الہاملی کے مشکور ہوں۔ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران ورچوئل لیبر مارکیٹ ڈیٹا بیس میں پاکستانی مزدوروں کی رجسٹریشن کو ترجیح دی جارہی ہے، دس سالہ گولڈ ویزا درخواستوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔دوسری جانب جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ویزا پابندی صرف پاکستان کے لیے نہیں دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔