مریم نواز کی ملتان جلسے میں شرکت کی تصدیق
چیف کواڈینیٹر ملتان جلسہ علی قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے جلسے میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ملتان میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی قاسم گیلانی نے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسہ کا پلان اے بی اور سی ہے، شہر کے 12مختلف مقامات کا چناؤ کرلیا ہے۔علی قاسم گیلانی نے کہا کہ قلعہ اسٹیڈیم تک نہ پہنچنے دیا گیا تو 12 مقامات میں سے کسی ایک جگہ جلسہ کریں گے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں کے خلاف مقدمات اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔