کیلیفورنیا :ریسٹورنٹ میں روبوٹ شیف بن گیا
امریکا کے ایک ریسٹورنٹ میں روبوٹ نے شیف کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ برگر بنانے کا ماہر روبوٹ چند منٹ میں لذیذ برگر تیار کرلیتا ہے۔روبوٹ گرما گرم لذیذ برگر منٹوں میں تیار کرلیتا ہے۔اس میں پنجے کی طرح کا آلہ نصب ہے جو برگر کے کباب کو ایک طرف سے دوسری طرف پلٹ کر فرائی کرتا ہے ۔اس میں لگے سینسر کی مدد سے روبوٹ خود جانچ لیتا ہے کہ آیا کباب صحیح طرح تیار ہوا ہے یا نہیں ۔