دنیا کی وزنی ترین خاتون کا ممبئی میں آپریشن
دنیا کی وزنی ترین مصری خاتون ایمان احمد کا ممبئی میں آپریشن کر دیا گیا،اس آپریشن سے 500 کلو وزنی ایمان احمد کے وزن میں 90 کلو کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ایمان احمد کی جان بچانے کے لیے ایک لاکھ 30ہزار پاؤنڈ کی رقم خرچ کی گئی،یہ رقم پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 65 لاکھ روپے بنتی ہے۔ مصری خاتون کو گھر سے نکالنے کے لیے 4کرینیں استعمال کی گئیں اور بڑے ٹرالر پر ایئرپورٹ لایا گیا،ایمان کو مسافر طیارے کے بجائے کارگو طیارے پر مصر سے ممبئی پہنچایا گیا تھا۔ ایمان احمد کا وزن 11سو پاؤنڈ تھا، ممبئی میں آپریشن کے بعد وزن میں 220 پاؤنڈ کی کمی ہوئی ہے۔