قاہرہ : فرعون مصر رمسیس ثانی کے دیوقامت مجسمہ کی دریافت
مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے نواحی علاقے سے فرعون مصر رمسیس ثانی کا دیوقامت مجسمہ ملا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ اسے اہم دریافت قرار دے رہے ہیں ۔یہ آٹھ میٹر بلند مجسمہ قدیم شہر اون یا ہیلی پوس میں رمسیس ثانی کے ٹیمپل کے قریب سے پانی کی لائن کی کھدائی کے دوران ملا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ تین ہزار برس پہلے حکومت کرنے والے فرعون مصر رمسیس ثانی کا ہے۔ رمسیس ثانی نے بارہ سو تیرہ قبل مسیح سے بارہ سو اناسی قبل مسیح تک مصر میں حکومت کی ۔