روس:ماہر شیفس کا 12 ہزار سے زائد پین کیک تیار کرنے کا ریکارڈ
یوں تو پین کیک اکثر افراد کو پسند ہوتے ہیں لیکن اگر یہ مفت مل جائے تو پھر کیا ہی کہنے۔ روس میں پین کیک کی سب سے بڑی دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں پین کیکس تیار کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا گیا ۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک فلور کمپنی کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اس ایونٹ میں16ماہر شیفس نے حصہ لیا اور تقریباََ آٹھ گھنٹے کی محنت کے بعد12ہزار 716 پین کیک تیار کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔روسی عوام نے نے جہاں اس ایونٹ میں بھرپور شرکت کی وہیں پین کیک کی مفت کی دعوت بھی مزے سے اُڑائی اور خوب انجوائے کیا۔