کینیڈا: ٹوئٹر پر اسلام سے نفرت کا پیغام دینے والا بھارتی شہری ملازمت سے برطرف
شمالی امریکا کے ملک کینیڈا کے اسکول چلانے والے ادارے اور ریئل اسٹیٹ فرم نے بھارتی نژاد ہندو شہری کو اسلام مخالف ٹوئٹ کرنے پر ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے اس کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا۔ کینیڈین نشریاتی ادارے سی بی سی کے مطابق بھارتی نژاد ہندو شخص روی ہودا نے 30 اپریل کو ایک ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کیا اور انہوں نے اپنے جواب میں نفرت انگیز باتوں کا پرچار کیا۔

