سعودی عرب کی ہالی ووڈ میں سرمایہ کاری
تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد، سعودی عرب کی جانب سے امریکا میں فلم سازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی عرب نے ہالی ووڈ میں وارنر میوزک گروپ میں 500؍ ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے کمپنی میں 5.7؍ فیصد شیئرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔500؍ ملین ڈالرز کی اس سرمایہ کاری کو اکتوبر 2018ء میں واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خشوقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کی جانب سے ہالی ووڈ میں پہلی انٹری قرار دی جا رہی ہے۔

