چین کو کورونا پر کئی سوالوں کے جواب دینا ہونگے، برطانیہ
برطانیہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ چین کو کورونا وائرس کی عالمی وباء کے حوالے سے فراہم کی گئی معلومات کے حوالے سے کئی سوالات کے جوابات دینا ہوں گے، تاہم لندن حکومت نے امریکی سربراہی میں انٹیلی جنس گروپ کی جانب سے بیجنگ پر وباء سے متعلق معلومات چھپانے پر تبصرے سے انکار کیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیلی گراف نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی سربراہی میں فائیو آئیز انٹیلی جنس گروپس نے اپنے ایک ریسرچ ڈوزئیر میں انکشاف کیا ہے کہ چین نے جان بوجھ کر کورونا کی وباء کے دوران اس کے ثبوت مٹائے تھے یہ عالمی شفافیت پر ایک حملہ ہے جس نے دسیوں ہزاروں زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔