ڈاکٹر فرقان کے انتقال پر انکوائری کیلئے نوٹیفکیشن جاری
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فرقان کے انتقال سے متعلق انکوائری کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ کمیٹی کو انکوائری رپورٹ 24 گھنٹے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر فیاض احمد عباسی انکوائری کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں پروفیسر احمد سراج اور ڈاکٹر سکندر میمن شامل ہیں