پاکستان میں کورونا سے نبرد آزما ہو نے کی تیاریاں نہ ہو نے کے برابر
اسلام آباد (فخر درانی) پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں ہلاکت خیز عالمگیر وبا کورونا وائرس سے نبر آزما ہو نے کی تیاریاں نہ ہو نے کے برابر ہیں۔پاکستان میں ہر دس ہزار مریضوں پر دستیاب ڈاکٹرز 9.8، نرسیں 5 اور ہسپتالوں میں دستیاب بستروں کی تعداد 6 ہے۔پاکستان اپنی شرح نمو کا 3۔8 صحت کی مد میں خرچ کرتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں ایسے دس ہزار مریضوں کے ہسپتالوں میں 55 بستر، 30 ڈاکٹرز اور 81نرسیں دستیاب ہیں۔یو این ڈی پی کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے نبرد آزما ہو نے کے لئے تیاری نہ ہو نے کے برابر ہے۔دنیا کی آبادی اس وقت 6 ارب 50 کروڑ سے زائد ہے جس میں سے 85.5 کو انٹر نیٹ کی سہولت حاصل نہیں ہے ، جس کی وجہ سے ان میں آگہی اور خواندگی کا فقدان ہے۔کورونا وائرس اب وبا سے سے زیادہ انسانی بحران کی صورت اختیار کر گیا ہے ،ہر معاشرہ ، گروہ اور انفرادی طور پر افراد غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں ہر دس ہزار افراد پر7.8 ڈاکٹرز ، 21 نرسیں اور ہسپتالوں میں سات بستر مہیا ہیں ۔بھارت اپنے شرح نمو کا 3.7 فیصد صحت پر خرچ کر تا ہے جبکہ ترقی یافتہ ملک امریکا میں یہ شرح ہر دس ہزار مریضوں پر 125.9 ڈاکٹرز ،86 نرسیں اور 29 بستر ہیں ۔امریکا اپنی شرح نمو کا سترہ فیصد سے زائد صحت پر خرچ کرتا ہے۔
مکّہ کی 70؍ فیصد آبادی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ