آئندہ ماہ سے پیٹرولیم قیمتوں میں 31 روپے لیٹر کمی
مئی کے مہینےسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اکتیس روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے اور ڈیزل کی قیمت 31 روپے فی لیٹر کم کی جاسکتی ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں بھی کمی ہوگی۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کی گئی تھی۔

