شمالی آئرلینڈ: عمررسیدہ شخص قبرمیں زندہ دفن ہوگیا
شمالی آئرلینڈ میں عمر رسیدہ شخص زندہ دفن ہوگیا ۔وہ اپنے ساتھ انٹرنیٹ اورٹیلی فون بھی لے گیا ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی آئرلینڈ کے شہر بلفاسٹ میں عمررسیدہ پینشنرجان ایڈورڈزبیوی سےگلےملا،دوستوں کوخداحافظ کہااورکفن باکس میں اترگیا۔اس کے دوستوں اوراہل خانہ نےکفن باکس بند کرکے اس پر مٹی ڈال دی جبکہ کتبہ بھی لگادیا۔ جان ایڈورڈز3روزکےلیے دفن ہوا ہے ۔ قبرمیں اس کے زندہ رہنے کا مکمل انتظام ہے بلکہ اسے انٹرنیٹ اورٹیلی فون کی سہولت بھی میسررہےگی ۔جان کےاس اقدام کا مقصد نشے کےعادی افراد پر زندگی کی اہمیت اجاگرکرناہے۔