اف اف۔۔!!12 لاکھ کا موبائل نمبر
(نمایندہ خصوصی) بھارت کی ایک ارب پتی کاروباری شخصیت اور ’وی آئی پی‘ نمبروں کے شوقین نے حال ہی میں دبئی میں ایک آن لائن نیلامی میں ایک موبائل فون نمبر خرید کر سب کو حیران کردیا۔ جاری کردہ رپورٹس کے مطابق بھارتی ارب پتی تاجر نے تقریباً ایک ملین ڈالر سے زائد میں یہ فون نمبر خرید لیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بالویندر ساھانی المعروف ابو صباح نے اماراتی ٹیلی کام کمپنی ’ڈو‘ سے آن لائن نیلام کے لیے پیش کردہ موبائل فون نمبر 45 لاکھ 20 ہزار درہم میں خرید لیا۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 12 لاکھ 20 ہزار ڈالر بنتی ہے