فلپائن: پھولوں کے فن پاروں سے سجے فیسٹیول کا آغاز
فلپائن کے شہر Baguio میں رنگ برنگے پھولوں سے بنے فن پاروں کے دلچسپ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔ موسمِ بہار کو خوش آمدید کہنے کیلئے منعقد کئے جانیوالے اس سالانہ فیسٹیول میں مختلف انواع کے پھولوں سے تیار کردہ منفرد فن پاروں اور گلدستوں کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ اس فلاور فیسٹیول میں ہر فن پارے کی تیاری میں ایک سے زائد رنگوں اور اقسام کے پھولوں کو استعمال کیا گیا، جنھیں نہ صرف سجاوٹ کیلئے استعمال کیا گیا بلکہ لوگوں نے اپنے کندھوں پر اٹھا کر مارچ بھی کیا۔ پھولوں سے دلچسپی رکھنے والے لاتعداد افراد نے اس فیسٹیول میں شرکت کی اور پھولوں کی دلچسپ پریڈ سے بھی محظوظ ہوئے۔