امریکا نے ترکی کے شام میں آپریشن پر پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کرلی
امریکی وزیر دفاع مارک اسپیسرنے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی وزیر خزانہ کو ترکی کے خلاف پابندیاں لگانے کا اختیار دے دیا ہے ۔مارک اسپیسر نے کہا کہ ترکی کی طرف سے شمالی شام میں اپنی فوج شامل کرنےاور کردوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے بعد صدر ٹرمپ نےترکی پر پابندیاں عائد کرنے کا اختیار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا ترکی پر پابندیاں عائد کرنا نہیں چاہتا ، تاہم اگر ترکی شام کے علاقوں میں فوجی آپریشن سے باز نہ آیا تو اس کے خلاف معاشی پابندیاں عائد کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔۔شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترکی نے کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن کیا اور کرد ملیشیا کے زیرِ انتظام علاقوں میں ترکی نے فضائی اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔ترک وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ ان کی فورسز نے کردوں کے 181 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، ترکی کے اس آپریشن کے نتیجے میں کرد ملیشیا کے 16 ارکان ہلاک ہو گئے۔

