وزیراعظم نے دورہ چین و ایران پر کابینہ کو اعتماد میں لیا
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے چین اور ایران کے دورے پر کا بینہ کو اعتماد میں لیا۔عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں عمران خان نے اپنے دوروں میں ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا اور اسکے علاوہ اپنے کل کے سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا۔عمران خان نے کہا کہ وہ ایران اور سعودیہ کے درمیان کشیدگی کم کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایران اور سعودیہ کے درمیان ثالث نہیں ہیں بلکہ سہولت کاری کر رہے ہیں۔

