لالہ موسی محلہ قصبہ کا رہائشی نوجوان وحید بھٹی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل
لالہ موسی پرانی دشمنی یا پھر کوئ اور وجہ محلہ قصبہ کا رہائشی نوجوان وحید بھٹی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل اور دوست شہباز بٹ زخمی تفصیلات کے مطابق وحید بھٹی اپنے دوست شہباز کے ساتھ موٹر سائیکل پر وزیرآباد سے لالہ موسی اپنے گھر کی طرف آ رہا تھا راستے میں پرانی چونگی کے قریب مسلح افراد نے پچھے سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وحید بھٹی فائرنگ کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی جابحق ہوگیا اور جبکہ اسکا ساتھی شہباز معمولی زخمی ہوا ڈی ایس پی ریاض الحق نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیا اور تفتش شروع کر دی اور مقتول وحید کے لواحقین کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آر درج کرکے تفتش کا دارہ کار وسیع کر دیا ہے یاد رہے کہ مقتول وحید بھٹی کی محلہ قصبہ میں دشمنی بھی چلتی آ رہی تھی



