مقبوضہ کشمیر لاک ڈاؤن، پریانکا کی مودی پر تنقید
بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ معصوم بچے متاثر ہو رہے ہیں۔کانگریس کی سیکریٹری جنرل پریانکا گاندھی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سوال اٹھایا ہے کہ ایسی حکومت کہیں دیکھی ہے جو ترقی کی بات کرتی ہو اور بچوں کو اسکول سے دور رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت نے کشمیر کی آنے والی نسل کو کیا پیغام دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے جاری بھارت لاک ڈاؤن کے سبب تعلیمی، کاروباری ادارے بند ہیں، جبکہ بیرونی دنیا سے رابطے منقطع ہیں ۔واضح رہے کہ بھارتی قابض فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کا آج 61 واں روز ہے۔

