ہمارے میزائل نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا: بھارتی ایئر چیف
اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں کے مصداق بھارتی آئیر چیف راکیش کمار سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ 27 فروری 2019ء کو بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر کو اس کے اپنے ہی میزائل نےمار گرایاتھا۔بھارتی ایئر چیف راکیش کمار سنگھ نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ 27 فروری کو گرائے جانے والے فوجی ہیلی کاپٹر کی کورٹ آف انکوائری مکمل ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے ہیلی کاپٹر کو اپنے ہی میزائل سے ہٹ کرنا غلطی تھی، جس پر 2 بھارتی افسروں کے خلاف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بھارتی ائیرچیف نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ بڑی غلطی تھی اور اس کو یقینی بنایا جائے گا کہ مستقبل میں ایسی غلطی دوبارہ نہ ہو۔واضح رہے کہ رواں سال 27 فروری کو سرینگر سے اڑنے والا ہیلی کاپٹر بڈگام میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے 6 اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوا تھا۔

