ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجیوں کیلئے ٹیلی ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا
واشنگٹن: (نمائندہ خصوصی) امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیلی ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے اسے اہم قدم قرار دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ سابق فوجیوں کی ذہنی صحت ایک بڑ امسئلہ تھا، نئے پروگرام سے ان کی ذہنی صحت کا بہتر خیال رکھا جا سکے گا جبکہ خودکشی کے بڑھتے واقعات پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ ٹیلی ہیلتھ پروگرام کےتحت سابق فوجی اپنے موبائل فون سے جب چاہیں ڈاکٹر سے وقت لے سکتے ہیں۔

