امریکہ کا افغان جنگ پرائیوٹ سکیورٹی کمپنیز کے حوالے کرنے پر غور
لاہور: (نمائندہ خصوصی) امریکہ میں افغانستان کو کرائے کے قاتلوں کے حوالے کرنے پر غور ہونے لگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں افغان جنگ کی ذمہ داری پرائیوٹ کنٹریکٹرز کے حوالے کرنے پر غور و خوض جاری ہے۔ پلان کے مطابق 5500 سابق فوجیوں پر مشتمل ایک فورس تشکیل دی جائے گی جس کو 90 جنگی طیاروں پر مشتمل ایک پرائیوٹ ایئر فورس کی مدد بھی حاصل ہو گی۔ اس مقصد کے لیے بلیک واٹر اور اس جیسی دیگر کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا۔ عراق جنگ کے دوران بلیک واٹر کے اہلکار شدید جنگی جرائم کا مرتکب ہوئے تھے۔

