بھارتی ہٹ دھرمی سے تنگ آ کر چین نے محدود جنگ کا الٹی میٹم دیدیا
بیجنگ: (نمائندہ خصوصی) چین کے سرکاری اخبار کے مطابق ڈوکلام کے تنازعے پر چین دو ہفتوں کے اندر فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ اخبار نے دفاعی امور کے ماہر ہوزی یونگ کا انٹرویو شائع کیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ چین موجودہ فوجی تعطل کو زیادہ دیر جاری نہیں رہنے دے گا، انڈین فوجیوں کو ڈوکلام سے باہر نکالنے کے لیے دو ہفتوں کے اندر محدود نوعیت کی فوجی کاروائی شروع ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین فوجی کارروائی سے پہلے ایک بار پھر بھارت کو مطلع کرے گا، دو ماہ پہلے بھارتی فوج نے چینی حدود میں گھس کر سڑک کی تعمیر روک دی تھی۔

