پاکستانی ہیکروں نے بھارت کی عقل ٹھکانے لگا دی
نئی دہلی (خصوصی نمائندہ )بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ہیکروں نے مبینہ طور پربھارت کی 4یونیورسٹیوں کی ویب سائٹ کو ہیک کرکے کشمیر ی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے درج کردیئے ۔منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر پاکستانی ہیکرز نے چار مرکزی یونیورسٹیوں، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی اور بھارتی ٹیکنالوجی ادارے (دہلی) اور(بنارس) کی آفیشل ویب سائٹس کر ہیک کرلیا۔ہیکر گروپ جس نے اپنی شناخت پی ایچ سی ظاہر کی ہے نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیکنگ پیر کو پاکستان ریلوے کی وزارت کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے پر جوابی اقدام ہے اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہے ۔تین یونیورسٹیوں کا کہنا ہے کہ انکی ویب سائٹس پر پاکستان زندہ باد درج کیا گیا ہے جبکہ ہیکر ز نے لکھا کہ ’’بس یہاں حکومت اور بھارت کے عوام کو میرا پیغام پہنچا دینا،کشمیر میں بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کو قتل کررہی ہے ،کشمیری عوام کو امن سے رہنے کا حق ہے ‘‘۔