آفریدی بکواس کررہاہے،بھارتی میڈیاکاآفرید ی کے کالم کے جواب میں ایسابیان کہ جان کرآپ کاخون بھی کھول اٹھے
لاہور (نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ پرشائع ہونیوالے ایک کالم میں پاکستان کے سابق کپتان اورمایہ آل رائونڈرشاہدآفرید ی نے بھارتی کھلاڑیوں سے اپنی دوستی کاواقعہ سنایاتووہیں انہوں نے گوتم گھمبیرکے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ کی بات بھی کی اس کے علاوہ انہوں نے یکم جون سے شروع ہونے والی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے سے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جو بھارتی میڈیا کو ذرا بھی پسند نہیں آیا اور ہر حد پار کرتے ہوئے ان کی بات کو ”بکواس“ قرار دیدیا۔آفریدی نے اپنے کالم میں کہاتھاکہ ”میں محسوس کرتا ہوں کہ پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ بہت مضبوط ہے جو بھارتی بیٹنگ لائن کو چیلنج کر سکتی ہے، خاص طور پر انگلش کنڈیشنز میں، ہمیشہ کی طرح یہ اعصاب کا کھیل ہی ہو گا، اور دونوں ٹیموں کو پورے میچ کے دوران توازن برقرار رکھنا ہو گا۔“ ان کا مزید کہنا تھا کہ ”مجھے واقعی یہ امید ہے کہ ہمیں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ’کلاسک‘ میچ دیکھنے کو ملے گا۔ بھارت کے پاس طاقت بھی ہے۔اور دونوں ٹیموں کے درمیان حالیہ میچوں کے نتائج کے باعث نفسیاتی برتری بھی حاصل ہے۔ بھارتی ٹیم بیٹنگ پاور ہاؤس ہے جو ٹیلنٹ سے بھرا ہوا ہے جسے ایک جارحانہ اور اٹیکنگ باؤلنگ لائن اپ کا تعاون بھی حاصل ہے۔“بس! شاہد آفریدی کا پاکستانی باؤلنگ لائن اپ کے بارے میں بولا گیا سچ شاہد آفریدی کو ”دی گریٹ لالہ“ کا خطاب دینے والے بھارتی میڈیا کو کڑوا محسوس ہوا ہے جس نے ہر حد پار کرتے ہوئے سٹار کرکٹر کی بات کو ”بکواس“ کہہ دیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ٹائمز“ نے لکھا ہے کہ شاہد آفریدی نے چیمپینز ٹرافی سے پہلے کافی ’بکواس‘ کرنا شروع کر دی ہے۔ انہوں نے بھارت کے خلاف کافی میچ کھیلے ہیں اور ان کے تجربے کو دیکھتے ہوئے یہ بھی مانا جا سکتا ہے کہ وہ پاک، بھارت مقابلے کے بارے میں اچھا تجزیہ کر سکتے ہیں مگر ذرا ٹھہریں، انہیں ابھی بھی یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ بھارتی بیٹنگ لائن اچھی سے کہیں زیادہ آگے ہے۔

